ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایام عزا میں لاوڈ اسپیکر کا استعمال

سوال: امام بارگاہ کی عمارت سے لاوڈ اسپیکر پر قرائت قرآن اور مجالس عزاء کی بہت اونچی آواز نشر کی جاتی ہے کہ جو شہر کے باہر بھی سنائی دیتی ہے یہ کام ہمسایوں کے سکون میں خلل پڑنے کی وجہ بن گیا ہے جبکہ امام بارگاہ کی انتظامیہ اور خطباء اس عمل کو جاری رکھنے پر مصر ہیں، اس عمل کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر چہ امام باگاہوں میں مناسب اوقات میں دینی شعائر کی محافل کا انعقاد بہترین کاموں اور مستحبات مؤکدہ میں سے ہے لیکن واجب ہے کہ مجالس برپا کرنے والے ہمسائیوں کی ایذاء اور ان کی آسائش میں خلل اندازی سے حتی المقدور پرہیز کریں، اگرچہ لاوڈ اسپیکر کی آواز کم کرنے اور اس کا رخ امام بارگاہ کے اندر کی طرف موڑنے کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو۔
 
700 /