سوال: کیا رشتہ مانگنے کے موقع پر لڑکے کا لڑکی کی ظاہر ی خصوصیات سے باخبر ہونے کے لئے ، جائز ہے کہ لڑکی کو بغیر چادر اور اسکارف کے دیکھے؟
جواب: اگر اس لڑکی سے شادی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور لڑکا پسند کرنے کی صورت میں اس کے ساتھ شادی کا ارادہ رکھتا ہو اور یہ احتمال دے کہ دیکھنے کی صورت میں لڑکی کے متعلق زیادہ شناخت حاصل کرلے گا اور لذت کے ارادے سے نہ دیکھے تو کوئی حرج نہیں ہے، البتہ اگر ایک نگاہ کافی ہوتو بار بار نگاہ کرنا جائز نہیں ہے۔