ضروری ہے کہ نماز پڑھنے والا تکبیرۃ الاحرام، حمد اور سورہ کی قرائت، ذکر اور دعا کو اس طرح سے پڑھے کہ خود سنے، چنانچہ اگر قوتِ سماعت کی کمزوری یا بہرے پن یا حد سے زیادہ شور شرابے کی وجہ سے اپنی آواز نہ سن سکے اور کہا جائے کہ اگر یہ امور آڑے (رکاوٹ) نہ ہوتے تو سن سکتا تھا، کافی ہے۔