سوال: اگر کسی شخص نے شرعی عذر کے بغیر ماہ رمضان کا روزہ نہ رکھا ہو اور فی الحال ا س کے پاس نہ اتنا مال ہے کہ ساٹھ (۶۰) فقیروں کو کھانا کھلا سکے اور نہ ہی اس میں اتنی توانائی ہے کہ کفارے کے طور پر ساٹھ (۶۰) روزے رکھ سکے، تو اس کا کیا فریضہ ہے؟
جواب: ضروری ہے کہ جتنی استطاعت رکھتا ہے اتنے فقیروں کو کھانا کھلائے اور احتیاط یہ ہے کہ استغفار بھی کرے۔ اگر سرے سے ہی فقراء کو کھانا کھلانے کی استطاعت نہیں رکھتا تو کافی ہے کہ استغفار کرے، یعنی دل اور زبان سے کہے : استغفر اللہ ( اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں)۔