سوال: ہر انسان کے لئے کس چیز اور کتنی مقدار میں فطرے کے طور پر فقیر کو دینا ضروری ہے؟
جواب: ہر انسان اپنے اور ان تمام افراد کے جو اس کے نان خور ہوں (یعنی جن کی خوراک اس کے ذمے ہے)، فطرے کے طور پر ہر فرد کے لئے تین کلو لوگوں کی خوارک (جیسے کہ گندم، جو، کھجور، کشمش، چاول، مکئی یا ان جیسی کوئی چیز) یا ان میں سے کسی ایک کی قیمت مستحق کو دے۔