سوال: جو شخص اپنی اصلی رہائش کے مقام کے علاوہ کسی دوسری جگہ پر دوسرے رہائشی گھر کا بندو بست کرے تاکہ مثال کے طور پر گرمیوں اور چھٹیوں کے ایام میں وہاں پر رہے، تو کیا اس دوسرے گھر پر خمس لگے گا؟
جواب: اگر عرفی طور پر اس کی ضرورت ہو تو خمس نہیں لگے گا، لیکن اگر عیش و عشرت کے لئے ہو تو خمس لگے گا۔