سوال : جو شخص سفر میں ہونے کی وجہ سے ماہ رمضان کے روزے نہیں رکھ سکا ہو، کیا قضاء کے علاوہ اسے کفارہ بھی دینا ہوگا؟
جواب : جی نہیں، صرف روزوں کی قضاء واجب ہے اور کفارہ نہیں ہے، اور احتیاط واجب کی بنا پر روزے کی قضاء میں اگلے ماہ رمضان کے روزوں تک تاخیر کرنا جائز نہیں ہے اور اگلے ماہ رمضان تک تاخیر کرنے کی صورت میں ہر روزے کے لئے ایک مد کفارہ دینا ہوگا۔