سوال : کیا ہر قسم کی گھریلو واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے کپڑے پاک ہو جاتے ہیں یا نہیں؟
جواب: اگر دھونے سے پہلے واشنگ مشین کا اندورنی حصہ پاک ہو تو لباس سے نجاست کے زائل ہوجانے کے بعد اگر آبِ کُر سے متصل پانی کے ساتھ ایک باریا قلیل پانی کے ساتھ دو بار دھویا جائے اور معمول کے مطابق اس کا پانی نکال دیا جائے تو اس صورت میں لباس پاک ہوجاتا ہے۔