ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

نۓ سوالات کے جوابات (‫اگست)

 
فتوی غلط بتانا
۱۔ اگر کوئی شخص مجتہد کا فتوی غلط بتائے تو ممکنہ صورت میں اپنی غلطی کی اصلاح کرنا واجب ہے۔
 
ولی فقیہ اور مرجع تقلید کی رائے میں اختلاف
۲. جس مسئلے میں ولی فقیہ کی رائے مرجع تقلید سے مختلف ہے، اگر وہ ملک کے انتظام و انصرام اور ان امور سے متعلق ہو جو تمام مسلمانوں سے مرتبط ہیں جیسے اسلام و مسلمین کا دفاع، تو ولی فقیہ کی اطاعت لازم ہے اور اگر انفرادی اور ذاتی نوعیت کے مسائل سے مرتبط ہو تو اپنے مرجع تقلید کی رائے کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے ۔
 
زمین کا پاک کرنا
3. زمین مطہرات میں سے ایک ہے، اگر انسان کے پاوں کے تلوے یا جوتوں کا نچلہ حصہ زمین پر چلنے کی وجہ سے نجاست لگنے سے نجس ہو جائیں، تو تقریبا دس قدم چلنے سے تین شرائط کے ساتھ اس کے پاوں کے تلوے اور جوتوں کا نچلہ حصہ پاک ہوجائے گا۔ پہلی شرط: یہ کہ زمین پاک ہو۔ دوسری شرط: یہ کہ زمین خشک ہو۔ تیسری شرط: یہ کہ اگر اس کے پاوں کے تلووں اور جوتوں کے نچلے حصے میں عین نجاست جیسے کہ خون اور پیشاب یا کوئی متنجس جیسے نجس گیلی مٹی یا کیچڑ ، لگی ہوئی ہو تو وہ چلنے سے زائل ہوجائے۔
 
وقت کی تنگی میں نماز پڑھنے کی کیفیت
سوال 4: جب وقت کم ہو تو مختصرترین نماز کہ جس کے لئے کم وقت درکار ہو، کیسے پڑھی جائے گی؟
جواب: پہلی اور دوسری رکعت میں حمد کے بعد سورہ کو چھوڑ دے، تیسری اور چوتھی رکعت میں تسبیحات اربعہ کو ایک مرتبہ پڑھے اور مستحبات جیسے کہ قنوت، کو ترک کردے اور نماز کے آخر میں ایک سلام پر اکتفا کرے۔
 
کیچڑ والے پانی سے وضو کرنا
سوال ۵: اگر کوئی شخص ایسی جگہ پر ہو کہ جہاں آب مطلق اور خالص پانی موجود نہ ہو تو کیا وہ کیچڑ والے پانی سے وضو کرسکتا ہے؟
جواب: اگر کیچڑ اس قدر زیادہ ہو کہ اسے آب مطلق نہ کہا جائے تو وقت تنگ نہ ہونے کی صورت میں پانی کے صاف ہونے کا انتظار کرنا ضروری ہے ورنہ تمیمم کرے۔
 
صنفِ مخالف کی جان بچانا
سوال ۶: اگر نرس یا ڈاکٹر زخمی صنف مخالف کو بچانے کے لئے نامحرم کے بدن کو دیکھنے یا اسے چھونے پر مجبور ہو تو اس صورت میں اس کا کیا فریضہ ہے؟
جواب: اگر انسان کی جان بچانے کے لئے اسی صنف کے فرد سے کام لینا ممکن نہ ہو تو ضرورت کی حد تک نامحرم کو دیکھنے اور چھونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
 
نیل پالش کے ساتھ وضو کرنا
سوال ۷: اگر پیر کی انگلیوں کے ناخن پر نیل پالش لگی ہوئی ہو کہ جو ناخن تک مسح کے پانی کےپہنچنے سے مانع ہو تو کیا ایسی حالت میں وضو کرنا صحیح ہے؟
جواب: اگر پاوں کی کسی ایک انگلی کے ناخن پر پالش نہ لگی ہو اور اس انگلی کے سرے سے پاوں کے جوڑ تک مسح کیا جائے تو وضو صحیح ہے۔
 
حرام محفل میں جانا
سوال ۸: بعض اوقات دعوتوں میں کچھ افراد تاش کے پتوں سے کھیلنا شروع کردیتے ہیں لیکن شرط لگائے بغیر اور صرف تفریح کی غرض سے، کیا ایسی محفلوں میں موجود رہنا جائز ہے؟
جواب: تاش کے پتوں سے کھیلنا مطلق طور پر حتی کہ شرط لگائے بغیر بھی حرام ہے اور اگر ایسی محفل میں آپ کی موجودگی ایک طرح سے گناہ کی تائید شمار ہوتی ہو تو وہاں ٹھہرنا جائز نہیں ہے اور ضروری ہے کہ آپ نہی عن المنکر کریں اوراگر نہی عن المنکر کا تقاضا یہ ہو کہ آپ محفل کو ترک کردیں تو ضروری ہے کہ محفل کو چھوڑ کر وہاں سے نکل جائیں۔
 
امام جماعت کے ساتھ رکوع میں نہ جانا
سوال ۹: اگر ہم دوسری رکعت میں اور امام جماعت تیسری رکعت میں ہو تو جب ہم سورہ حمد پڑھنے میں مشغول ہوں امام جماعت رکوع میں چلا جائے اور ہم امام جماعت کےرکوع میں نہ پہنچ پائیں تو ہماری نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس صورت میں حمد کے بعد سورہ نہ پڑھیں اور سجدے میں امام جماعت کےساتھ شامل ہوجائیں اور آپ کی نماز جماعت صحیح ہے۔
 
نماز جماعت میں سجدہ بھول جانا
سوال ۱۰: ایسی صورت میں کہ جب امام جماعت ایک سجدہ بھول جائے، ماموم کا کیا فریضہ ہے؟
جواب: امام جماعت کو متوجہ کر سکتا ہے ورنہ خود دوسرا سجدہ کرے اور امام جماعت کے ساتھ نماز کو جاری رکھے اوراس کی نماز صحیح ہے اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ فرادا کی نیت کرے یا بعد میں نماز کا اعادہ کرے
 
پیشے سے منسلک پہلا سفر
۱۱: ایسا شخص کہ جس کا پیشہ سفر ہو جیسے کہ ڈرائیور یا سفر اس کے پیشے کا حصہ ہو جیسے کہ وہ ملازمین جنہیں اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لئے سفر کرنا پڑتا ہے، جس وقت سے عرفی طور پر سفر کرنا اس کا پیشہ یا پیشے کا لازمی حصہ شمار ہو اس وقت سے- دیگر شرائط کے ہوتے ہوئے- اس کی نماز پوری ہے، اگرچہ اس کے پیشے سے منسلک پہلا سفر ہو۔
700 /