ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

نۓ سوالات کے جوابات (‫جون)

 
سوال ۱: اگر کوئی شخص کسی بچے کا سر توڑ دے اور بچے کا باپ توڑنےوالے کو معاف کردے تو کیا بچہ بالغ ہونے کے بعد دیت کا مطالبہ کرسکتا ہے؟
جواب: بچے کے باپ کو دیت معاف کرنے کا حق نہیں ہےاوربچے کے ولی کی جانب سے معاف کرنے کی صورت میں بچہ بالغ ہونے کے بعد دیت کا مطالبہ کرسکتا ہے۔
 
سوال۲: آجکل قالینوں کے نیچے کچھ مواد لگایا جاتا ہے تاکہ قالین پائیدار ہوجاۓ، اب قالین کا کچھ حصہ بچے کے پیشاب کرنے کی وجہ سے نجس ہوگیا اور ہم نے قالین کے نیچے ایک طشت رکھا اور پانی کی لائن سے جڑے ہوئے پائپ کے ذریعے اس پر پانی ڈالا اور پھر اس خیال سے کہ پانی قالین کے اندر سے گزر گیا ہوگا، پیشاب والی جگہ کو ہاتھ سے تھوڑا سا دبانے کے بعد پانی بند کردیا اور جب طشت کو دیکھا تو پانی قالین کے اندر سے بالکل بھی نہیں گزرا تھا، کیاقالین اب بھی نجس ہے یا پاک ہوگیا ہے؟
جواب: اگر نجاست قالین کے اندرتک نہ پہنچی ہواور قالین کا ظاہری حصہ نجس ہوا ہے تو مذکورہ طریقے سے قالین پاک ہوگیا ہے اور اگر نجاست قالین کے اندرتک پہنچگئی ہو تو اگرآپ کو اطمینان ہوکہ پانی ان اندرونی حصوں تک پہنچنے کے بعد جابجا ہوگیا ہے تو قالین پاک ہوگیا ہے۔
 
سوال۳: اس بات کے پیش نظر کہ نامحرم مرد اور خاتون کا خلوت والی جگہ میں ہونا اشکال رکھتا ہے، کیا یہ حکم ان گاڑیوں اور جگہوں کو بھی شامل ہے کہجن کے شیشے ہوتے ہیں اور دوسرے انہیں دیکھ سکتے ہیں لیکن ان کی آواز نہیں سن سکتے؟
جواب: اگر کوئی مفسدہ وبرائی اور گناہ کا خوف نہ ہو تو بذات خود کوئی اشکال نہیں رکھتا۔
 
سوال۴: کیا منہ کو پاک کرنے کے لئے دانتوں پر کسی تہہ یا کھانے کے ذرات کی موجودگی اس کے پاک ہونے میں مانع ہوتی ہے یا پاک کرنے کے علاوہ دانتوں کو صاف کرنا بھیضروری ہے؟
جواب: منہ کا اندرونی حصہ عین نجاست کے زائل ہوجانے سے پاک ہوجاتا ہے اور اسے پاک کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
 
سوال۵: کسی میت کا تیس سال کےبعد ایک وصیت نامہ ملا ہے جس میں لکھا ہوا ہےکہ مبلغ دس ہزار تومان میری نماز اور روزوں کی بابت دیا جائے، سوال یہ ہے کہ آیا اس رقم کا موجودہ قیمت سے حساب لگائیں یا تیس سال پہلے کی قیمت کے مطابق وصیت نامے پر عمل کیا جائے؟
جواب: اگر مذکورہ رقم میت کے اموال کے ثلث (ایک تہا ئی) سے زیادہ نہ ہو تو فوت ہونے کے زمانے میں جتنی نماز یںاور روزے ممکن تھے – مثلا دس سال – اب بھی اتنی ہی نماز یںاور روزے انجام دینا ضروری ہے
 
سوال۶: ایک شخص نے اپنے والد کی قضا نمازیں پڑھنے میں لیت ولعلسے کام لیا اور اب وہ معذور ہو گیا ہے اور اپنی نمازیں بیٹھ کر پڑھتا ہے، کیا اس پر واجب ہے کہ مالی استطاعت کی صورت میں والد کی نمازوں کے لئے کسی کو اجیر کرے؟
جواب: اگر اسے امید نہ ہو کہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ سکے گا تو بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے، ہر صورت میں والد کی قضا نمازوں کے لئے کسی کو اجیر کرسکتا ہے۔
 
سوال۷: میں نے کچھ پیسے قرض پر دیئے کہ خمس کی تاریخ سے پہلے واپس لوٹا دے لیکن اس نےجان بوجھ کر خمس کی تاریخ کے بعد لوٹائے اور مجھے ان کا خمس دینا پڑا، کیا قرض لینے والا خمس کا ضامن ہے؟
جواب: قرض لینے والا خمس کی رقم کا ضامن نہیں ہے۔
 
سوال۸: مچھلی کے وہ انڈے(Caviar) کہجو چھلکوں والی مردہمچھلی سے حاصل ہوت ہیں حلال ہیں؟
جواب: حلال ہیں۔
 
سوال۹: اگر کچھ دوسرے ملکوں میں پورا چاند گرہن ہو لیکن ایران میں جزوی طور پر دیکھا جائے تو کیا ایران میں پورے چاند گرہن کے احکام کی رعایت کرنا پڑے گی؟
جواب: ایران میں جزوی چاند گرہن کا حکم جاری ہو گا
 
سوال۱۰: میرے والد کو وراثت میں ایک زمین ملی جو انہوں نے فورا فروخت کے لئے رکھ دی حتی کہ کم قیمت پر دینے کے لئے بھی تیار ہو گئے لیکن وہ زمین ان کی عمر کے آخر تک فروخت نہیں ہوئی، کیا وہ حج کے لئے مستطیع تھے؟
جواب: اگر ان کے پاس کوئیدوسرا مال کہجو حج کے لئے کافی ہو، نہیں تھا تو مستطیع نہیں تھے۔
 
 
700 /