ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

نۓ سوالات کے جوابات (جون)

 
آرٹ کی کلاس میں میوزک
1. میں اسٹوڈنٹ ہوں کبھی کبھار آرٹ کی کلاس میں گانوں کی میوزک نشر کی جاتی ہے اور میں کلاس نہیں چھوڑ سکتا ہوں تو اس حوالے سے حکم کیا ہے؟
ج. ہر وہ میوزک جو عرف کی نظر میں لہوی اور مضل عن سبیل اللہ* ہو تو حرام ہے اور اس کی تشخیص مکلف کے عرف پر موقوف ہے اور اگر میوزک اس طرح سے نہ ہو تو وہ ذاتا اشکال نہیں رکھتا ہےلہذا ،اگرمیوزک حرام قسم میں سے ہو تو نہی از منکر کی شرائط مہیا ہونے پر، آپ پر زبانی نہی از منکر سے زیادہ کوئی اور چیز واجب نہیں ہے اور موثر واقع نہ ہونے کی صورت میں غنا اور حرام میوزک سننے سے اجتناب کرنا واجب ہے اور اگرغیر معمولی طریقے سے حرام میوزک اور غنا کی آ واز آپ کے کانوں سے ٹکرائے تو آپ پر کوئی چیز واجب نہیں ہے۔
* مضل عن سبیل اللہ: یعنی وہ خصوصیات جو اس میوزک میں ہے، اس کی وجہ سے انسان کو اللہ تعالی اور معنویات اور اخلاقی فضائل سے دور کرے اور بے بند و باری (آزادی مطلق) ، بے ہود گی اور گناہ کی طرف لے جائے۔

 

نامحرم کے ساتھ فیملی رفت وآمد
2. فیملی رفت و آمد میں نا محرم کے ساتھ باتیں کرنا یا فیملیوں کے اجتماع میں جہاں نامحرم بھی حاضر ہیں ،معمولی مذاق کرنے کا کیا حکم ہے اوریہ کس حد تک جائز ہے؟
ج. شرعی ضوابط اور اسلامی مقررات کی رعایت کے ساتھ اور ہر قسم کے مشکوک یا فتنہ اور فساد کا سبب بننے والے اعمال و رفتار سے پرہیز کرتے ہوے، کوئی حرج نہیں ہے۔
 
نماز میں قرائت کی غلطی
3. میں نماز میں لغات کی ادائگی میں بہت دقت کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ الفاظ صحیح ادا کروں ،کچھ دن پہلے یومیہ نماز میں سورہ کوثر پڑھ رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ«وانحر» کی عبارت"ھ" کے ساتھ ہے‘ اسی لئے میں اس کو"ھ" کی شکل میں ادا کرتا تھا تو میری گذشتہ نمازوں کا کیا حکم ہے؟
ج. وہ نمازیں جو مذکورہ شکل میں صحیح ہونے کے اعتقاد سے پڑھی ہیں، وہ صحیح ہیں۔
 
حد ترخص میں نماز
4. وہ مسافر جو اپنے وطن واپس جاتا ہے، جب حد ترخص میں پہنچ جا ئے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
ج. وطن کے حد ترخص میں پہنچ جانا نماز پوری پڑھنے کے لئے کا فی ہے لیکن شہر میں داخل ہو نے تک تاخیر میں احتیاط ہے۔

 

5. وہ مسافر جو ایسی جگہ چلا جاتا ہے کہ وہاں دس دن بیٹھے ، جب وہاں کی حد ترخص میں پہنچ جائے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
ج. ایسے شہر کے حد ترخص میں پہنچ جانا جہاں دس دن بیٹھنے کا قصد کیا ہے، احتیاط واجب کی بنا پر نماز پوری پڑھنے کا سبب نہیں بنتا ہے، اور احتیاط واجب قصر و اتمام میں جمع یا شہر میں داخل ہو نے تک نماز میں تا خیر کرنے میں ہے۔
 
وضو کے اعضا میں حائل کا ہونا
6. وضو کرکے کچھ مدت گذرنے کے بعد اعضا وضو پر حائل ہو نے کی طرف متوجہ ہوا ،اورنہیں جانتا ہوں کہ یہ حائل وضو سے پہلےتھا یا نہیں تو کیا میں دوبارہ وضو کروں اور نماز پڑھوں؟
ج. اگر وضو کے بعد پانی پہنچنے سے حائل کوئی چیز اعضا وضو میں دیکھے اور نہ جانتا ہو کہ وضو سے پہلے تھا یا بعد میں لگا ہے تو اس کا وضو صحیح ہے۔ لیکن اگر جانتا ہو کہ وضو کے وقت اس حائل کی طرف متوجہ نہیں تھا تو احتیاط واجب یہ ہے کہ دوبارہ وضو کرے۔
 
مسجد کا کچن اجارے پر دینا
7. محلہ والوں نے مسجد کے مراسم میں تبرکات پکانے کے لئے ایک کچن بنایا ہے عام طور پر سال میں محرم کے پہلے عشرے میں اس میں تبرکات پکائے جاتے ہیں اور سال کے باقی دنوں میں یہ مکان خالی اور بے استفادہ پڑا ہوا ہے اورمذکورہ کچن کا وقف ہونے پر بھی کوئی سند موجود نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا مسجد کمیٹی اور محلہ والے مذکورہ جگہ کو مسجد کے نفع میں اجارہ پر دے سکتے ہیں؟ جوکہ مسجد کے اخراجات میں مدد بھی ہو اور محلے کے کچھ لوگوں کو روز گار بھی ملے؟ البتہ اس شرط کے ساتھ ہو کہ محرم کے پہلے عشرے میں یہ جگہ خالی کرینگے اور معمول کے مطابق اس جگہ تبرکات پکایا جائے۔
ج. سوال کی روشنی میں شرعی متولی کی اجازت کے ساتھ ہو، تو کوئی حرج نہیں ہے۔
 
احرام کے بغیر میقات سے گذرنا
8. ایسا شخص جو حج یا عمرہ کے سفر میں کبھی بھی لباس احرام نہیں باھندتا ہے لیکن طواف ،سعی اورتقصیر کے اعمال انجام دیتے وقت باھندتاہے تو کیا اس کے ذمے پر کوئی وظیفہ آجاتا ہے؟
ج. اگرعذر کے بغیر یہ کام انجام دیا ہے تو گناہ میں مرتکب ہوا ہے اور ممکن ہو نے کی صورت میں اس کو واپس جانا چاہئے اور میقات سے احرام باھندے۔
 
ماں کے حج کے متعلق بیٹے کا وظیفہ
س۹۔ ایک خاتون دوران حیات مستطیع ہوئی تھی اور حج لاٹری ٹوکن بھی خرید لی تھی ،کچھ مدت کے وہ وفات پاتی ہے اور وارث نے ٹوکن کو بیچا ہے اور اس کے مال کو تقسیم کیا ہے۔ اس خاتون کا ایک ۳۰ سالہ بیٹا ہے اور زندگی کا مالک ہے۔
۱۔ کیا اس کے بیٹے پر واجب ہے کہ ماں کی نیابت میں حج کرے اور ضمنایہ کہ مرحومہ کا بیٹا مستطیع ہو یا نہ ہو تو کیا حکم رکھتا ہے؟
۲۔ کیا اجیر بنایا جا سکتا ہے اور بیٹے کے علاوہ کوئی اور شخص اجیر بن سکتا ہے؟
ج. اگر اس خاتون نے پہلی ہی فرصت میں اقدام کیا ہے اور حج مشرف ہونے کا امکان وجود میں نہ آیا ہو تو اس پر حج واجب نہیں ہے وگرنہ اس کے اصل مال سے اگرچہ میقات سے ہی ہو حج انجام پا نا چاہئے۔ بذات خود ماں کا حج بیٹے کے پر واجب نہیں ہے اور اگر خود بیٹا مستطیع ہو تو نیابتی حج انجام نہیں دے سکتا ہے اور ہر صورت میں اجیر بنا نا صحیح ہے۔
 
حج میں کئی افراد کی نیابت
10. کیا میں حج کے ایک سفرمیں مختلف افراد کی طرف سے ان کے نائب کے عنوان سے حج انجام دے سکتا ہوں ؟ البتہ معمول کے اخراجات بھی وہ قبول کرتے ہیں۔
ج. ایک ہی سال میں واجب حج انجام دینے کے لئے کئی افراد کی نیابت کرنا صحیح نہیں ہے اور مستحب حج میں کوئی حرج نہیں ہے۔
 
حج کے لاٹری ٹوکن کے لئے قرضہ
س۱۱۔ کیا حج کے لاٹری ٹوکن خرید نے کے لئے قرضہ لینا شرعا اشکال ہے؟
ج: جس کے پاس حج پر جانے کے لئے اخراجات نہیں ہے لیکن قرضہ لے کر اس کے بعد آسانی سے اپنا قرضہ ادا کرسکتا ہے تو اس پرواجب نہیں ہے کہ اپنے آپ کو قرضہ لے کر مستطیع بنائے ،لیکن اگر اس نے قرضہ لیا تو اس پر حج واجب ہو جاتا ہے۔
 
پوسٹ مارٹم کےغرض سے لاش اہدا ،کرنے کی وصیت
س۱۲۔ کیا غیر مسلمان کی لاش سے استفادہ ممکن ہو نے کے با وجود ،تحقیقات اور سائنسی تعلیم کے لئے مسلمان کی لاش کے پوسٹ مارٹم کرنا جائز ہے؟
اگر کسی مسلمان نے وصیت کی ہو کہ اس کے جسم سے سائنسی تعلیم و تحقیق کے لئےاستفادہ کریں تو کیا حکم رکھتا ہے؟
ج: جائز نہیں ہے اور وصیت غیر شرعی کام کے لئے مجاز نہیں ہو تی ہے۔
 
سیادت کا اثبات
س۱۳۔مشہور ہوا ہے کہ ہمارا خاندان اور قبیلہ سادات کی نسل سے ہے لیکن مجھے کوئی مطمٗن دلیل نہیں ملی ہے، اس پہلو سے کہ یہ ماجرا بہت اہم ہے اور بہت سارے شرعی مسائل میں دخیل ہے تو اس حوالے سے ہمارا وظیفہ کیا بنتا ہے؟
ج: اگر کوئی شخص اپنے علاقے میں سید ہونا معروف ہو اور اس کے سید ہونے کا کوئی انکار نہ کرے تو سیادت کے اثبات کے لئے یہی کافی ہے ،اور جب تک اپنی سیادت کو اطمنان کے ساتھ یا شرعی دلیل سے ثابت نہیں کروگے ،تو سیادت کے شرعی آثار اور احکام آپ پر لاگو نہیں ہونگے۔
 
دوسروں کے قرضے سے استفادہ کرنا
س۱۴۔ کیا وہ شخص جو قرضے کی شدید ضرورت رکھتا ہے ،دوسرے شخص کی شادی کے قرضے کو کچھ رقم کے عوض اس سے وصول کر کے اس قرض کی قسطوں کو ادا کرسکتا ہے؟
ج: اگر بینک، شادی کے قرض کو میاں بیوی میں سے ایک کو دیدے ،تو اس فرد سے اس رقم کو وصول کرنا ، اس سے قرض لینا ہے اور اصل قرض کے علاوہ کچھ رقم ادا کرنا ربا اور حرام ہے۔
 
طاقت کے مطابق مسئولیت قبول کرنا
س۱۵۔ ایک تنظیم کی طرف سے مجھے بتایا گیا ہے کہ کسی ثقافتی کام کے لئے میرا حاضر ہو نا لازمی ہے اور کوئی بندہ نہیں ہے۔ توجہ رہے کہ میں جانتا ہوں کہ وقت کافی نہیں ہے اور جو کام سپرد کیا ہے اسے انجام نہیں دے سکتا ہوں تو میرا وظیفہ کیا ہے؟
ج: اگر سپرد کیا ہوا کام انجام نہیں دے سکتے ،تو اسے قبول کرنے سے انکار کریں،اور اگر اجرت لیتے ہیں تو ایسے کا م کے لئے اجیر بننا جسے انجام دینے کی طاقت نہیں رکھتے تو یہ اجرت جا یز نہیں ہے۔
 
کرایہ دار کے قرض الحسنہ کا خمس
س۱۶۔ کیا وہ رقم جو مالک مکان کرایہ دار سے قرض الحسنہ(پگڑی) کے عنوان سے لیتا ہے اس پر خمس لگتا ہے؟
ج: مزکورہ رقم پر خمس نہیں ہے۔
 
کتاب کی فوٹو کاپی
س۱۷۔ میں یونیورسٹی کا طالب علم ہوں اور معمول کے مطابق مجھے اپنے دروس کے لئے کچھ کتا بیں آمادہ کرنی چاہئے، اگر کتابیں خرید نے کی بجائے دوستوں کی کتابوں سے امتحانات کے لئے مطالب کی فوٹو کاپی لے لوں اور اس سے درس پڑھوں تو کیا یہ فوٹو کاپی لینا جائز ہے؟
ج: احتیاط کی بنا پر،کلی طور پر خرید و فروخت اور فوٹو کاپی سے استفادہ کرنے سے گریز کریں مگر یہ کہ جانتے ہو کہ ان کے مالکان نے اجازت دی ہے ،اور ان کے اذن کے بغیر فوٹو کاپی بنانے کی صورت میں احتیاط کی بنا پر لازم ہے کہ ان کی رضایت حاصل کریں۔
700 /