رسول اکرم، محمد مصطفی (ص) اور آپ کے فرزند امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر ایک ہزار سات سزا یافتہ مجرمین کی مکمل معافی یا تخفیف پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عام، احتسابی اور فوجی عدالتوں میں ان مجرمین کی سزا ثابت ہوچکی تھی۔ عدلیہ کے سربراہ کی پیش کردہ تجویز میں ان افراد کو مکمل معافی یا تخفیف کا اہل قرار دیا گیا ہے۔