رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سابق وزیر دفاع جنرل حسین دہقان کو دفاعی صنعت اور مسلح افواج کے لاجسٹکس کے امور میں اپنے مشیر کے طور پر منصوب کردیا۔
حکم نامہ کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب جنرل حسین دہقان،
دفاعی شعبے بالخصوص اس کے صنعتی پہلو میں آپ کے مؤثر تجربات کے پیش نظر، آپ کو دفاعی صنعت اور لاجسٹکس کے امور میں کمانڈر ان چیف کے مشیر کے طور پر منصوب کیا جاتا ہے۔
آپ سے سائنسی تحقیقات اور دفاعی ٹیکنالوجی کے فروغ پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں ترقی اور صلاحیتوں میں اضافے کے لئے مناسب تجاویز کی توقع کی جاتی ہے۔
سید علی خامنہ ای
29 مرداد 1396 مطابق 20 اگست 2017