علمدار کربلا قمر بنی ہاشم، حضرت عباس (ع) کے یوم ولادت اور یوم جانباز (جنگ کے مجروحین) کے موقع پر پیر کی صبح کو رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے چار وفود نے جنگ کے مجروحین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور قائد انقلاب اسلامی کا سلام ان تک پہنچایا اور ان کی بہادری، صبر اور استقامت کے جذبے کو پوری قوم کے لئے باعث فخر قرار دیا۔
اس دوران حجج الاسلام شہیدی محلّاتی، تقوی، قمی اور حاج علی اکبری نے رہبر انقلاب کی نمائندگی کرتے ہوئے جنگ کے مجروحین کی زندگی کی صورتحال، علاج، روزگار اور ممکنہ مشکلات کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔
اس کے علاوہ دوسرے صوبوں میں بھی رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندوں اور ائمہ جمعہ نے ایران کے مختلف شہروں میں موجود جنگ کے مجروحین سے ملاقات کی اور انہیں ملک کے لئے ایک قیمتی ذخیرہ سے تعبیر کیا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم ولادت حضرت عباس (ع) کو یوم جانباز یعنی جنگی مجروحین کا دن قرار دیا گیا ہے۔