ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

جناب فاطمہ زہرا (س) کی یوم ولادت پر

مجرمین کے عفو و درگزر پر رہبر انقلاب اسلامی کی رضامندی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم ولادت دختر رسول اکرم جناب فاطمہ زہرا (س) کے موقع پر بعض مجرمین کی معافی یا ان کی سزا میں تخفیف دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔ اس حکم کے تحت ایسے مجرمین کو معاف کر دیا جائے گا یا ان کی سزا میں تخفیف دی جائے گی جنہیں 19 مارچ سن 2017 تک عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیا جا چکا  ہو۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی کی درخواست پر ان مجرمین کے ساتھ اسلامی درگزر کے تحت پیش آنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس حکم کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہوگا جو مسلحانہ کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ، اسلحے کی اسمگلنگ، ملک کے اقتدار اعلی کے خلاف کارروائی، معاشرے میں دہشت پھیلانے والے اقدامات، مالی اور اخلاقی بدعنوانی یا جعلی نوٹوں کی اشاعت میں ملوث رہے ہوں۔

 

700 /