ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حسینیہ امام خمینی (رح) سیاہ پوش

رہبر معظم انقلاب نے جناب فاطمہ زہرا (س) کے سوگواروں کی میزبانی کی

یوم شہادت دختر رسول، انسیۃ الحوراء،  صدیقۃ الطاہرہ، فاطمۃ الزہرا کے یوم شہادت کی مناسبت سے تہران میں واقع حسینیہ امام خمینی (رح) میں عزاداری کا سلسلہ چار شبوں تک جاری رہا۔ اس دوران رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سوگواران فاطمۃ زہرا (س) کی میزبانی کی۔  مملکت کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ عزاداروں اور سوگواروں کا ایک جم غفیر حسینیہ امام خمینی (رح) میں حاضر ہوا اور دختر رسول کی مظلومیت پر اشک غم بہایا اور سینہ کوبی کی۔ حجۃ الاسلام و المسلمین صدیقی، عالی، رفیعی اور پناہیان نے صدیقہ طاہرہ (س)  کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں اور اس دور کے واقعات اور حالات پر روشنی ڈالی اور دور حاضر میں بصیرت، حق الناس اور حق اللہ کی ادائیگی کی اہمیت پر زور دیا۔ خطباء  نے حضرت زہرا (س) کو امامت اور نبوت کے درمیان اتصال اور عوام الناس پر نزول رحمت کا باعث قرار دیا۔ جمعرات کی شام بھی عزاداری کا سلسلہ حسینیہ امام خمینی (رح) میں جاری رہا جہاں حجت الاسلام پناہیان نے شہادت حضرت زہرا (س) کے سیاسی پہلوؤں اور وجوہات پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ دختر رسول نے اپنے معاشرے کی سیاسی اصلاح کے لئے بہت ساری قربانیاں پیش کیں۔ واضح رہے کہ دختر رسول اکرم (ص) کے یوم شہادت پر، حسینیہ امام خمینی (رح) میں ہر سال فرش عزا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 

700 /