رہبر انقلاب اسلامی نے بعض مجرمین کی معافی یا ان کی سزا میں تخفیف پر اپنی رضامندی ظاہر کردی۔
اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر، رہبر انقلاب اسلامی، آیت اللہ خامنہ ای نے دیوانی، فوجداری، ریاستی اور انقلابی عدالتوں میں سزا یافتہ چھ سو اکتیس مجرموں کی سزا میں تخفیف یا پھر انھیں معاف کرنے پر اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے۔
واضح رہے کہ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے اسلامی انقلاب کی اڑتیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کو خط لکھ کر ان مجرمین کی سزا میں تخفیف اور تبدیلی کی درخواست پیش کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ان مجرمین کو خصوصی کمیشنوں کے اجلاس میں پیش کردہ سفارشات کے بعد تخفیف کا اہل قرار دیا گیا تھا، جس پر قائد انقلاب اسلامی نے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔