ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی امام راحل رح کے مزار اور بہشت زہرا س میں

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے آج صبح امام راحل کے مزار پر حاضری دی اور وہاں نماز اور فاتحہ خوانی کر کے انقلاب اسلامی کے عظیم بانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سابق سربراہ کی قبر پر بھی حاضری دی، قرآن کی تلاوت کی اور مرحوم کے لئے عفو الہی اور رحمت و مغفرت کی دعا کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسکے بعد سانحہ سات تیر سمیت دیگر سانحات میں شہید ہونے والے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور شہید بہشتی، رجائی، با ہنر اور دیگر شہدائے کرام کے والا مقام کی قدردانی کی۔
آپ اسکے بعد اسلامی انقلاب اور مقدس دفاع، اہل بیت علیہم السلام کے حرم اور حریم کے دفاع کے دوران شہید ہونے والے افراد اور پلاسکو بلڈنگ کے سانحے میں اپنے فرائض کی ادائگی کے دوران شہید ہونے والے مومن اور جانباز فائر فائٹرز کی قبروں پر تشریف لے گئے اور ان فداکار اور با اخلاص شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال کی بارگاہ میں انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
 

700 /