رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور انکے فرزند حضرت امام جعفر سادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے ایام کے موقع پر، مختلف جرائم انجام دینے کے الزام میں گرفتار ایک ہزار دو سو تیس ملزمان کی سزائیں معاف اور ان میں کمی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے رہبر انقلاب اسلامی سے ایک ہزار دو سو اکتیس ایسے افراد کی سزائوں میں کمی کی درخواست کی تھی جن کے نام کمیشن نے اپنی ضروری تحقیقات کے بعد پیش کئے تھے جن کی سزائیں معاف کرنے یا ان میں کمی کی درخواستوں کو رہبر معظم نے قبول کر لیا۔