ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی کا چوبیسویں نماز کانفرنس کے نام پیغام

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے چوبیسویں نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں نماز کی ترویج کے لئے تمام افراد خاص طور پر حکومتی عہدیداروں اور مادی ومعنوی اور وسائل و امکانات کے حامل افراد کو اس مسئلہ کی اہمیت اور اسکی راہ میں عملی اقدامات کی سفارش کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے چوبیسویں نماز کانفرنس کے نام پیغام کو ولی فقیہہ کے نمائندے اور قزوین شہر کے امام جمعہ آیت اللہ عابدینی نے پڑھ کر سنایا جو مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
خداوند علیم و قدیر کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس اہم اجلاس کے منتظمین اور سب سے بڑھ کر مجاہد اور عظیم المرتبت عالم دین حجت الاسلام جناب قرائتی صاحب کی محنت و کوششوں سے یہ اہم اجلاس بڑے اہم اور بنیادی پہلوؤں کے لحاظ سے ثمر بخش ثابت ہوا اور نماز جیسے بے نظیر اور عظیم فریضے کی ترویج میں بڑے مفید کام انجام پائے۔
اس قدر صلاحیتوں، کام کے زمینہ اور مطلوبہ منزل تک رسائی کے لئے اسلامی معاشرے میں موجود تشنگی کے باوجود اس سلسلے میں ابھی اور بھی بہت کام انجام دیئے جانے کی گنجائش موجود ہے اور گزشتہ سال کے پیغام میں بھی اس خلا اور محنت طلب گوشے کی نشاندہی کی گئی تھی۔
 
میری آج کی گفتگو ہمہ گیر احساس ذمہ داری پر مبنی ہے۔

اس حقیر کی توقع یہ ہے کہ تمام افراد بالخصوص اداروں کے عہدیداران اور مادی و روحانی وسائل و اختیارات رکھنے والے افراد اس مسئلے کی عظمت کا بخوبی ادراک کریں اور اس راہ میں عملی قدم اٹھائیں۔
سب جان لیں کہ سماجی مسائل کے موثر طریقوں میں سے ایک نماز کی ترویج ہے۔ آپ ہمت اور عزم کریں کہ ملک کا ایک بھی نوجوان نماز میں سستی نہ کرے۔ ہمارے عوام اور معاشرے کی روحانی و معنوی صحت و سلامتی کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔
 
اس لئے کہ افراد نماز کو خضوع و خشوع اور حضور قلب کے ساتھ ادا کرنے کی عادت ڈال لیں آپ ہمت اور ارادہ کریں۔
 
یہ سارے کام ممکن ہیں اور آپ تمام متعلقہ افراد کے پختہ عزم اور جہد مسلسل کے زریعے انھیں انجام دیا جا سکتا ہے۔ ان شاء اللہ۔

و السلام علیکم و رحمة الله

سیدعلی خامنه‌ای

۶ بهمن ماه ۱۳۹۴ (ہجری شمسی مطابق 26 جنوری 2016)
 

700 /