رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈروں اور عہدیداروں سے ملاقات میں ملکی دفاع میں اس بیس کی اہمیت اور وظایف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ ہر طرح کی دھمکیوں سے نمٹنے کے لئے اپنے آپ کو آمادہ اور تیار رکھیں اور اپنے آپشنز کو بھی مسلسل ارتقا دیتے رہیں۔
اس ملاقات میں کہ جو ایئر ڈیفنس بیس کے تشکیل کی مناسبت سے انجام پائی تھی، ایران کے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے کمانڈروں اور جوانوں کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ ایئر ڈیفنس کی ذمہ داریوں کی حساسیت اور ان کے بارے میں فکر اس حقیقت کو بیان کرتی ہے کہ دشمن کی تمام ممکنہ چالوں اور کمزور پہلؤوں کا پتہ لگایا جائے تاکہ اس کا سامنا ہونے پر ہمارے پاس واضح پروگرام اور راہ حل موجود رہے۔
آپ نے اس بات کی تاکید کی علمی اور نظامی محفلوں میں تبادلہ خیال اور رابطوں کے زریعے موجدہ معلومات اور امکانات سے خاطر خواہ استفادہ کریں اور اس طرح مختلف انواع و اقسام کی دھمکیوں اور خطرات کے مقابلے میں اپنے آپشنز میں تنوع پیدا کریں اور ان میں اضافہ کریں۔
آپ نے حکام پر عوام کے اعتماد کو ایک اہم امانت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حکام اور مسلح افواج کو اس اعتماد کی بخوبی قدر کرنی چاہئے اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کر کے اس کی لاج رکھنی چاہئے-
رہبر انقلاب اسلامی کی گفتگو سے پہلے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے سربراہ بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی تدبیروں کے اجرا کے لئے اس بیس کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا۔
اس ملاقات کی ابتدا میں خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈروں اور عہدیداروں نے حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی۔