رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عشرہ فجر انقلاب اسلامی اور حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور رہبر کبیر انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس کے بعد شہدائے ہفتم تیر اور گلزار شہداء بہشت زہرا(س) میں حاضر ہوکر شہداء کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔