ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سےمجلس عزا کا انعقاد

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور طلباء کی موجودگی میں شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سےمجلس عزا کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ملک بھر کی طلباء انجمنوں کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کےچہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی ۔

مجلس عزا میں طلباء اور یونیورسٹی کے اہلکاروں نے رہبر معظم کی موجودگی میں عزاداری اور سینہ زنی کی۔

مجلس عزا کا آغاز قرآن مجید کی چند آیات کی تلاوت سے ہوا اور اس کے بعد حجۃ الاسلام قاسمیان نے خطاب کیا۔

اسی طرح مجلس عزا میں جناب چينی اور مطیعی نے اسیران کربلا اور حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے مصائب میں نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی۔

مجلس کے اختتام پر طلباء اور یونیورسٹی کے اہلکاروں نے نماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی۔

700 /