رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے آپریشن کے تیسرے دن تہران کے ایک اسپتال میں آیت اللہ مصباح یزدی اور آیت اللہ گرامی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔
اسی طرح تہران کے میئر ، تہران کی شہری کونسل کے سربراہ ، بعض وزراء، گارڈین کونسل کے بعض فقہاء اور قانون دانوں ، صوبہ گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے بعض اراکین، بعض دیگر اعلی حکام اور ممتاز شخصیات نے تہران کے ایک اسپتال میں پہنچ کر رہبر معظم کی عیادت اور ان کی صحت و سلامتی اور طول عمر کے لئے دعا کی۔