رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں انجینئر محمد سعیدی کیا کوپانچ سال کی مدت کے لئےمستضعفین فاؤنڈیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب انجینئر محمد سعیدی کیا دام توفیقہ
مستضعفین فاؤنڈیشن میں جناب انجینئر محمد فروزندہ کی تمدید شدہ مدت کے اختتام پر جناب عالی کو پانچ سال کی مدت کے لئے اس ادارے کا سربراہ مقرر کرتا ہوں ۔جناب انجینئر محمد فروزندہ نے پندرہ سال کی مدت میں مستضعفین فاؤنڈیشن کی تعمیر و ترقی ، پیشرفت، انسجام اور نظم و ضبط کے سلسلے میں گرانقدر اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں میں ان کی گرانقدر خدمات اور زحمات پر سپاس اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جناب عالی کے اندر مدیریت اور امانت کے سلسلے میں جو تعہد اورصلاحیتیں موجود اور مشہود ہیں امید ہے کہ آپ ان سے اور اس مجموعہ میں موجود تمام توانائیوں اور ملک کے بیت المال سے متعلق وسائل اور امکانات سے درست استفادہ اور محروم مستضعفین کی شائستہ خدمت کے لئے ابلاغی دستورات پر عمل اور نظام کی کلی پالیسیوں کے دائرے میں رہ کر اس ادارے کے اعلی اہداف کو عملی جامہ پہنانے اور مستضعفین اور محرومین کی مادی و معنوی زندگی کی سطح کو بلند کرنے کے سلسلے میں کامیاب و کامراں رہیں اور اللہ تعالی کی توفیق آپ کے شامل حال رہے۔
سیدعلی خامنہ ای
31/تیر/1393