ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ممتاز افراد کی تکریم ، علمی بلندیوں کی سمت ملک کی پیشرفت کا موجب بنےگی

آج صبح بروز بدھ  ابن شہر آشوب مازندرانی کی یاد میں بین الاقوامی اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی، مؤرخہ 1/7/1392 ہجری شمسی میں اس معروف شیعہ عالم دین کی یاد میں سمینار منعقد ہوا جس میں آیت اللہ رسولی محلاتی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کو پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ابن شہر آشوب کی شخصیت کو فقہ، حدیث اور ادبیات میں جامع الاطراف ، سبق آموز اور مایہ ناز قراردیتے ہوئے فرمایا: ملکی تاریخ میں ممتاز اور برجستہ شخصیات کی تعظیم و تکریم ، علمی بلندیوں کی جانب مزید تشویق اور پیشرفت کا موجب بنےگي۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کتاب مناقب میں ابن شہر آشوب سے منقول فراواں روایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ان روایات کو مستند کرنا بہت بڑا ، اہم اور عظیم کام ہے جسے علم رجال اور علم حدیث کے ممتاز دانشوروں کو انجام دینا چاہیے۔

700 /