ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزيتی پیغام:

عالم مجاہد آیت اللہ طاہری خرم آبادی کے تقوی و اخلاص کی تعریف و تمجید

 

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عالم مجاہد آیت اللہ آقائ حاج سید حسن طاہری خرم آبادی کے انتقال پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں حضرت امام خمینی (رہ) کی اسلامی تحریک میں عالم مجاہد و بزرگوار کے نقش اوراسی طرح انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد مرحوم کے مؤثر اور وفادارانہ حضور کی تعریف و تمجید کرتے ہوئے فرمایا: تقوی و اخلاص کے ہمراہ سنجیدگی، متانت اور ہوشمندی اس مجاہد و بزرگ عالم دین کی ممتاز خصوصیات میں شامل ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد آیت اللہ آقائ حاج سید حسن طاہری خرم آبادی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی دردناک خبر سن کر سخت افسوس اور صدمہ ہوا ہے مرحوم کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوا ۔ حضرت امام خیمنی (رہ) کی اسلامی تحریک کے آغاز سے ہی یہ عالم مجاہد و بزرگوار ،مجاہدین کی صف میں شامل ہوگئے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد بھی انھوں نےمختلف سیاسی ، فکری اور جہادی میدانوں میں  اپنا مؤثراور وفادارانہ  نقش ایفا کیا۔ تقوی و اخلاص کے ہمراہ سنجیدگی، متانت اور ہوشمندی اس مجاہد و بزرگ عالم دین کی ممتاز خصوصیات میں شامل ہیں۔

میں اپنی جانب سے مرحوم کے اہلخانہ ، پسماندکان ، اولاد اور مرحوم کے تمام دوستوں اور ارادتمندوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتا ہوں ۔

سید علی خامنہ ای

16 /شہریور /1392

700 /