اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے آج (بروز اتوار) سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گيارہویں صدارتی انتخابات کے قطعی نتائج آنے کے بعد ہوئی ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں نئے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی کے لئے توفیق کی دعا کرتے ہوئے ان کو ضروری ہدایات اور سفارشات کیں۔