رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں دسویں محرم الحرام کی شب میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ خطباء و ذاکرین نے حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اصحاب کے فضائل و مصائب پیش کئے۔