رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئي ۔ مجلس شام غریباں میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی ۔حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے واقعہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور جناب سید محمد موسوی اور جناب مہدی سلحشور نے حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اصحاب کے مصائب پیش کئے۔