ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

  • تقلید
  • احکام طهارت
  • احکام نماز
  • احکام روزہ
  • خمس کے احکام
  • جہاد
  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
  • حرام معاملات
  • شطرنج اور آلات قمار
  • موسیقی اور غنا
  • رقص
  • تالی بجانا
  • نامحرم کی تصویر اور فلم
  • ڈش ا نٹینا
  • تھیٹر اور سینما
  • مصوری اور مجسمہ سازی
  • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
  • قسمت آزمائی
  • رشوت
  • طبی مسائل
  • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
  • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
  • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
  • ظالم حکومت میں کام کرنا
  • لباس کے احکام
  • مغربی ثقافت کی پیروی
    • کفار کی مشابہت اور انکی ثقافت کی ترویج
      پرنٹ  ;  PDF
       
      کفار کی مشابہت اور انکی ثقافت کی ترویج
       
      س1373: آیا ایسا لباس پہننا کہ جس پر غیر ملکی الفاظ اور تصاویرچھپے ہوئے ہوں جائز ہے؟اور آیا مذکورہ لباس مغربی ثقافت کی ترویج کہلائے گا ۔؟
      ج: اگر معاشرتی مفاسد اور خرابیوں کا سبب نہ ہو تو بذات خود جائز ہے اور یہ کہ مذکورہ عمل اسلامی ثقافت کی مخالف مغربی ثقافت کی ترویج شمار ہوتاہے یا نہیں اسکی تشخیص عرف کی ذمہ داری ہے۔
       
      س1374: آجکل بیرونی ممالک سے لباس درآمد کرکے شہروں کے اندر انکی خرید و فروخت اور پہننے کا رواج عام ہوگیا ہے اس چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب پر مغربی ثقافت کے حملے میں اضافہ ہوگیا ہے اس کام کا کیا حکم ہے؟
      ج: صرف اس وجہ سے کہ یہ لباس غیراسلامی ممالک سے لایا گیا ہے انکا درآمد کرنا، خریدنا، فروخت کرنااور استعمال کرنا اشکال نہیں رکھتا۔ ہاں اگر اس لباس کا پہننا عفت اوراسلامی اخلاق کے منافی ہو یا اسلامی ثقافت کی دشمن مغربی ثقافت کی ترویج شمار ہو تو اس لباس کا درآمد کرنا،خریدنا ، فروخت کرنا اور پہننا جائز نہیں ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطہ کرنا ضروری ہے تاکہ اسے روکا جاسکے۔
       
      س1375: بال کاٹنے میں مغربی سٹائل کی پیروی کرنے کا کیا حکم ہے؟
      ج: ایسی چیزوں کے حرام ہونے کا معیار اعداء اسلام سے مشابہت اور ان کی ثقافت کی ترویج ہے اور یہ چیز مختلف اشخاص ، ازمان اور ملکوں کے اعتبار سے مختلف ہوجاتی ہے اور یہ چیز مغرب کے ساتھ بھی مختص نہیں ہے ۔
       
      س1376: آیا اسکول کے اساتذہ کے لئے ایسے شاگردوں کے بال کاٹنا جائز ہے جو مغربی طرز پر اپنے بال بناتے اور مزین کرتے ہیں جو کہ اسلامی آداب کے خلاف اور کفار کے مشابہ ہے ؟ یہ بھی معلوم ہے کہ انہیں وعظ و نصیحت کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور وہ اسکول میں اسلامی طرز کا خیال رکھتے ہیں لیکن اسکول سے باہر نکل کر اپنی وضع قطع تبدیل کرلیتے ہیں؟
      ج: اساتذہ کے لئے طلبا کے بال کاٹنا مناسب نہیں ہے اور اگر اسکول کے اساتذہ کی تشخیص یہ ہو کہ طلبا کے بعض کام اسلامی آداب اور ثقافت کے ساتھ مناسب نہیں ہیں تو بہتر یہ ہے انہیں پدرانہ وعظ و نصیحت کریں اور اگر ضروری ہو توانکے سرپرست کو بچوں کی حالت سے آگاہ کریں تا کہ وہ مشکل کو حل کرنے کیلئے کمک کرسکیں البتہ تعلیم و تربیت کے قوانین کی پابندی ضروری ہے ۔
       
      س1377:امریکی لباس پہننے کا کیا حکم ہے؟
      ج: استعماری ممالک کے بنے ہوئے لباس کے پہننے میں اس لئے کہ انہیں اعداء اسلام نے بنایا ہے بذات خود کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر یہ کام دشمن کی غیر اسلامی ثقافت کی ترویج یا اسلامی سرزمین کے استعمار و استثمار کیلئے ان کی معیشت کی تقویت کا سبب بنے یا اسلامی حکومت کی معیشت کو ضرر پہنچانے کا سبب ہو تو مورد اشکال ہے بلکہ بعض موارد میں جائز نہیں ہے۔
       
      س1378: آیا خواتین کا ان استقبالیہ رسومات میں شرکت کرنا ،خوش آمدید کہنا اور پھول پیش کرناجائز ہے؟کہ جنہیں وزارتیں اور سرکاری اور نجی ادارے ترتیب دیتے ہیں؟ آیا ان رسومات میں انکی شرکت کی یوں توجیہ کرنا صحیح ہے کہ ہمارا مقصد اسلامی معاشرے میں خواتین کے احترام اور آزادی کا اظہار ہے؟
      ج: غیر ملکی مہمانوں کے استقبال کی رسومات میں خواتین کو شرکت اور خوش آمدید کہنے کی دعوت دینے کا کوئی بہانا صحیح نہیں ہے اور اگر مفاسد اور غیر اسلامی ثقافت کی ترویج کا سبب ہو تو جائز نہیں ہے۔
       
      س1379: ٹائی لگانے کا کیا حکم ہے ؟
      ج: کلی طور پر ٹائی اوراس جیسے دوسرے لباس کہ جو غیر مسلموں کا لباس شمار ہوتے ہیں اس طرح پہننا کہ یہ انکی پست ثقافت کی ترویج کا سبب بنتا ہو تو ان کا پہننا جائز نہیں ہے۔
       
      س1380: ایسی تصاویر، کتب اوررسالوں کے بیچنے کا کیا حکم ہے جو صراحت کے ساتھ قبیح اور فحش امور پر مشتمل نہیں ہوتے لیکن ضمنی طور پر بالخصوص نوجوانوں کے درمیان فاسد اور غیراسلامی ماحول پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں؟
      ج: ایسی اشیاء کی ترویج کرنا ، خریدنا اور فروخت کرنا جائز نہیں ہے کہ جو جوانوں کے انحراف ،انکے فاسد ہونے اور فاسد ثقافتی ماحول پیدا کرنے کا باعث ہو اور ان سے اجتناب کرنا واجب ہے۔
       
      س1381: ہمارے اسلامی معاشرے کے خلاف ثقافتی جنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے دور حاضر کی عورت کی کیا ذمہ داری ہے؟
      ج: پردے کی پابندی ، اسکی ترویج اور ایسے ملبوسات سے اجتناب کرنا جو دشمنوں کی ثقافت کی پیروی کہلائے مہم ترین فرائض میں سے ایک ہے۔
       
      س1382: بعض مسلمان عیسائیوں کی عید پر جشن مناتے ہیں کیا اس کام میں اشکال نہیں ہے؟
      ج: حضرت عیسی(علیه السلام) کی ولادت کا جشن منانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
       
      س1383: آیا ایسا لباس پہننا جائز ہے جس پر شراب کا اشتہار اور ایڈورٹائزمنٹ ہو ؟
      ج: جائز نہیں ہے۔

       

    • ہجرت کرنا اور سیاسی پناہ لینا
  • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
  • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
  • داڑھی مونڈنا
  • محفل گناہ میں شرکت کرنا
  • دعا لکھنا اور استخارہ
  • دینی رسومات کا احیاء
  • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
  • تجارت و معاملات
  • سود کے احکام
  • حقِ شفعہ
  • اجارہ
  • ضمانت
  • رہن
  • شراکت
  • ہبہ
  • دین و قرض
  • صلح
  • وکالت
  • صدقہ
  • عاریہ اور ودیعہ
  • وصیّت
  • غصب کے احکام
  • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
  • مضاربہ کے احکام
  • بینک
  • بیمہ (انشورنس)
  • سرکاری اموال
  • وقف
  • قبرستان کے احکام
700 /