ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا اور ملک کے اعلی عہدے داروں سے رہبر انقلاب کی ملاقات
وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا اور ملک کے اعلی عہدے داروں سے رہبر انقلاب کی ملاقات
میلاد رسول اکرم (ص) اور آپ کے فرزند امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آپ نے سیرت رسول اکرم کو آج کے مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آنحضرت کی تعلیمات پر استقامت کو کامیابی کا واحد طریقہ کار قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے آلہ کار حکومتوں کو آج کا فرعون قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملت فلسطین اور دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرتا آرہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے خط کا جواب
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے خط کا جواب
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ داعش کے شجرہ خبیثہ کے تسلط کا خاتمہ، امریکہ کی سابق اور موجودہ حکومت اوراس سے وابستہ حکومتوں پر کاری ضرب ہے جنہوں نے داعش کو تشکیل دیا اور اس کی حمایت و مدد کی تا کہ مغربی ایشیا پر اپنے ناپاک تسلط کو بڑھاوا دے اور ناجائز صہیونی حکومت کو اس پر مسلط کرے۔
محبان اہل بیت (ع) اور مسئلہ تکفیریت کانفرنس کے شرکا سے رہبر انقلاب کا خطاب
محبان اہل بیت (ع) اور مسئلہ تکفیریت کانفرنس کے شرکا سے رہبر انقلاب کا خطاب
داعش کے خاتمے کے باوجود، دشمنوں کے مکر اور حربوں سے غفلت برتنی نہیں چاہئے۔ امریکہ ، صیہونیت اور ان کے پیرو کار، اس جیسی دوسری سازشوں کے درپے ہیں۔ محبت اہل بیت مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور دلی قربت کا ایک مناسب ذریعہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران سامراج اور کفر کے محاذ کے سامنے ڈٹا رہے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے صوبہ کرمانشاہ کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے صوبہ کرمانشاہ کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات
صوبہ کرمانشاہ کے عوام نے مسلط کردہ جنگ کے دوران بھی استقامت کا مظاہرہ کیا تھا اور آج بھی کریں گے۔ زلزلہ اگر ایک جانب مصیبت کا باعث ہے تو دوسری جانب ایک نعمت بھی ہے کیونکہ عوام کو تعمیر نو اور تجدید حیات کی جانب رغبت دلاتا ہے۔ اعلی عہدے داروں کے اقدامات بروقت تھے تاہم کافی نہیں ہیں۔ کئی گنا زیادہ محنت و کوشش کی ضرورت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے محکمہ حج کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے محکمہ حج کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی
رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مد مقابل ایک بڑے بین الاقوامی تشہیراتی محاذ کی موجودگی اور سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ حج دنیا کے لوگوں کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کا بہترین تبلیغی منبر اور مقابل فریق کے پروپیگنڈوں کو ناکام بنانے کا اچھا موقع ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے شہید وطن اور پاسبان حرم، شہید محسن حججی کے اہل خانہ سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے شہید وطن اور پاسبان حرم، شہید محسن حججی کے اہل خانہ سے ملاقات کی
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ دشمن ایرانی عوام کو جہاد و شہادت کے راستے سے منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے میں انقلابی مفاہیم کی جانب نوجوانوں کی بڑی تعداد کے دلوں کا مجذوب ہونا ایک حیرت انگیز بات ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کیا
رہبر انقلاب اسلامی نے پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کیا
آپ نے اس موقع پر امریکی حکومت کو انتباہ دیا کہ جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔ آپ نے امریکی حکومت کو دنیا کی خبیث ترین حکومت قرار دیا۔ آپ نے زور دیکر فرمایا کہ امریکہ کی جھوٹی، بدعنوان اور ظالم حکومت کے سامنے پسپائی، ایران کے لغت میں موجود نہیں ہے۔
رہبر انقلاب نے درس خارج فقہ کی ابتدا میں میانمار کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
رہبر انقلاب نے درس خارج فقہ کی ابتدا میں میانمار کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خاموشی ناقابل برداشت ہے۔ مسلم ممالک، میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعوے داروں نے میانمار کے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم پر چپ سادھ لیا ہے۔
رہبر انقلاب نے خاتم الانبیا (ص) ایرڈیفینس ہیڈکوارٹر کے کمانڈروں سے ملاقات کی
رہبر انقلاب نے خاتم الانبیا (ص) ایرڈیفینس ہیڈکوارٹر کے کمانڈروں سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے اس مرکز کو ملک کے عزت و اقتدار کی دفاع میں صف اول پر کھڑا قرار دیا۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس فورس کو لاتعداد صلاحیتوں کا مالک بتایا۔ صف اول میں شامل ہونا اس مرکز کے غیرتمند، باایمان اور شریف جوانوں کے لئے ایک سنہری موقع ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے موسم حج کی مناسبت سے ایک اہم پیغام جاری کیا
رہبر انقلاب اسلامی نے موسم حج کی مناسبت سے ایک اہم پیغام جاری کیا
آج دنیائے اسلام بدامنی کا شکار ہے ؛ اخلاقی ومعنوی بدامنی ، اور سیاسی بد امنی۔ اس کی بنیادی وجہ ہماری غفلت اور دشمنوں کے بے رحمانہ حملے ہیں۔ اتحاد اور قومی اور مذہبی یکجہتی قائم کرنا اور دشمنوں کی سازشوں سے قوموں کو آگاہ کرنا اسلامی ممالک کے سربراہوں کے فرائص میں شامل ہیں۔

منتخب عناوین