ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

    • حج کی فضيلت اور اہمیت
    • حج ترک کرنے کا حکم
    • حج اور عمرہ کے اقسام
    • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
    • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
    • حج قِران
    • حج تمتع کے کلی احکام
    • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
      • پہلي فصل :احرام باندھنے کےمیقات
      • دوسري فصل :احرام
      • تیسری فصل: طواف اور اس کی نماز
      • چوتھي فصل :صفا اور مروہ کے درمیان سعي
        • سعي کے متفرق مسائل
          پرنٹ  ;  PDF

          سعي کے متفرق مسائل

            مسئلہ ۳۵۷۔  سعي بھی طواف کي مانند رکن ہے اور اسے جان بوجھ کر يا بھول کر ترک کرنے کا حکم وہي ہے جو طواف کوترک کرنے کا ہے جس کی طرف پہلے اشارہ کیا گیا ہے۔
           
          مسئلہ ۳۵۸۔  جو شخص بھول کر سعي کو ترک کر کے اپنے عمرہ کے احرام سے خارج ہوجائے اوراپني بيوي کے ساتھ جماع کرلے تو سعی کی قضا کے علاوہ احتیاط واجب کي بنا پر ايک گائے کا کفارہ دينا  ہوگی۔
           
           مسئلہ ۳۵۹۔  اگر بھول کر سعي ميں ايک يا زيادہ چکر کا اضافہ کردے تو اسکي سعي صحيح ہے اور اس پر کوئی کفارہ نہيں ہے اور جو شخص مسئلہ نہیں جانتا ہو اس کا حکم بھی وہی ہے جو اسے فراموش کرنے والے کا ہے۔

            مسئلہ ۳۶۰۔ جو شخص اس گمان سے کہ آنا اور جانا ایک چکر شمار ہوتا ہے،  سعی میں سات چکروں کا اضافہ کردے تو اس کی سعی صحیح ہےاور  دوبارہ سعی کرنے کی ضرورت نہیں ہے اسی طرح اگر سعی کے دوران متوجہ ہو کہ سات چکروں سے زیادہ چکر لگائے ہیں تب بھی اس کی سعی صحیح ہے لیکن یاد آنے کے بعد سعی کا سلسلہ مزید جاری نہ رکھے۔
           
           مسئلہ ۳۶۱۔  اگر کسی نے بھول کر سعی کو ناقص انجام دیا ہو تو یاد آنے کے بعد اسے مکمل کرنا چاہیے اور اگر وطن لوٹنے کے بعد یاد آئے تو واجب ہے اس کو مکمل کرنے کے لئے مکہ واپس آجائے لیکن اگر ایسا کرنے میں عسر و حرج ہو تو نائب مقرر کرسکتا ہے۔

      • پانچويں فصل: تقصير
    • تیسرا حصہ حج کے اعمال
    • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /