ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

    • حج کی فضيلت اور اہمیت
    • حج ترک کرنے کا حکم
    • حج اور عمرہ کے اقسام
    • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
    • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
    • حج قِران
    • حج تمتع کے کلی احکام
    • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
      • پہلي فصل :احرام باندھنے کےمیقات
      • دوسري فصل :احرام
      • تیسری فصل: طواف اور اس کی نماز
        • طواف کے شرائط
          • پہلي شرط : نيت
          • دوسري شرط : حدث اکبر اور حدث اصغر سے پاک ہونا
          • تيسري شرط: بدن اور لباس کا نجاست سے پاک ہونا
          • چوتھي شرط : ختنہ شدہ ہونا
          • پانچويں شرط: شرم گاہ چھپانا
          • چھٹي شرط: طواف کےلباس کاغصبي نہ ہو نا
          • ساتويں شرط: طواف میں موالات
            پرنٹ  ;  PDF

            ساتويں شرط: طواف میں موالات

              مسئلہ ۳۰۷۔  احتیاط واجب کی بنا پر طواف کے اجزا کے درميان عرفی موالات ہونا چاہیے يعني طواف کے چکروں کے درميان اتنا فاصلہ نہ ہو جو اسے ایک ہی طواف کی شکل سے خارج کرے البتہ  نصف طواف يعني ساڑھے تين چکر پورے کرنے کے بعد نماز وغيرہ کيلئے طواف کو منقطع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

              مسئلہ ۳۰۸۔  اگر آدھا طواف انجام دینے کے بعد واجب نماز کے لئے طواف کو منقطع کرے تو نماز کے بعد باقی طواف کو بجا لائے او رسات چکر مکمل کرے او راگر نصف طواف سے پہلے منقطع کیا ہو اور زیادہ فاصلہ بھی درمیان میں ایجاد ہوا ہو تو احتیاط یہ ہے کہ طواف کو ابتدا سے دوبارہ انجام دےلیکن اگر فاصلہ زیادہ نہ ہو تو احتیاط کا واجب ہونا بعید نہیں ہے۔ اگر چہ ہر حالت ميں احتياط کرنا اچھا ہے اور اس ميں فرق نہيں ہے کہ نماز فرادي ہو يا جماعت کے ساتھ اور نماز کا  وقت تنگ ہو يا وسيع ۔

              مسئلہ ۳۰۹۔  مستحب طواف بلکہ واجب طواف کو بھي منقطع کرنا جائز ہے اگر چہ احوط يہ ہے کہ واجب طواف کو عرفی موالات ٹوٹنے کی حد تک ترک نہ کرے ۔
        • طواف کے واجبات
      • چوتھي فصل :صفا اور مروہ کے درمیان سعي
      • پانچويں فصل: تقصير
    • تیسرا حصہ حج کے اعمال
    • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /