ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

    • حج کی فضيلت اور اہمیت
    • حج ترک کرنے کا حکم
    • حج اور عمرہ کے اقسام
    • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
    • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
    • حج قِران
    • حج تمتع کے کلی احکام
    • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
      • پہلي فصل :احرام باندھنے کےمیقات
      • دوسري فصل :احرام
      • تیسری فصل: طواف اور اس کی نماز
        • طواف کے شرائط
          • پہلي شرط : نيت
            پرنٹ  ;  PDF

            پہلي شرط : نيت
             
             مسئلہ ۲۷۷۔ نیت يعني عمرہ يا حج کے طواف کو قربةً الي اللہ کے قصد سے بجا لائے پس  اگر طواف کو( اگرچہ بعض چکروں میں ہی  کیوں نہ ہو)   نیت کے بغير انجام دے تو کافی نہيں ہے ۔

              مسئلہ 2۷۸۔ نيت ميں قربت اور اللہ تعالي کيلئے اخلاص شرط ہے۔ پس عمل کو اللہ تعالي کے حکم کي اطاعت کرنے کيلئے کی نیت سے بجالانا چاہیے۔اور اگر رياءکی قصد سے انجام دے تو گناہ کا مرتکب ہوگا اور اس کا عمل باطل ہے۔
             
            مسئلہ 2۷۹۔  طواف کی نيت ميں یہ معین کرنا چاہیے کہ طواف عمرہ مفردہ کا ہے يا عمرہ تمتع کااور اسیطرح  حجة الاسلام کا طواف ہے يا حج استحبابي کا يا نذر والے حج کا،   اور طواف کو دوسرے کی نیابت میں بجالانے کی صورت میں اس کا بھی قصد کرے۔
             
             مسئلہ 2۸۰۔ نيت کو زبان پر جاری کرنا یا دل میں اسے دہرانا ضروری نہیں ہے بلکہ  اسی قدر کہ عمل کو انجام دینے کا قصد کرے کافی ہے ۔

              مسئلہ ۲۸۱۔  مناسب ہے کہ طواف کے دوران مسلسل خشوع اور حضور قلب کے ساتھ ہو اور ذکر خدا میں مشغول رہے اور طواف کی مخصوص دعائیں پڑھے۔
          • دوسري شرط : حدث اکبر اور حدث اصغر سے پاک ہونا
          • تيسري شرط: بدن اور لباس کا نجاست سے پاک ہونا
          • چوتھي شرط : ختنہ شدہ ہونا
          • پانچويں شرط: شرم گاہ چھپانا
          • چھٹي شرط: طواف کےلباس کاغصبي نہ ہو نا
          • ساتويں شرط: طواف میں موالات
        • طواف کے واجبات
      • چوتھي فصل :صفا اور مروہ کے درمیان سعي
      • پانچويں فصل: تقصير
    • تیسرا حصہ حج کے اعمال
    • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /