ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

  • تقلید
  • احکام طهارت
  • احکام نماز
  • احکام روزہ
  • خمس کے احکام
    • ہبہ ، ہديہ ، بينک سے ملنے والا انعام ، مہر اور وراثت
    • قرض، تنخواہ، انشورنس اور پنشن
    • گھر، گاڑیوں وغیرہ اور اراضی کی فروخت
      پرنٹ  ;  PDF
       
      گھر، گاڑیوں وغیرہ اور اراضی کی فروخت
       
      س 880: جو گھر ماضی میں غیر مخمس مال سے تعمیر کیا گیا ہے کیا اس پر خمس ہے؟ اگر خمس واجب ہے تو کیا موجودہ قیمت کو مد نظر رکھ کر خمس نکالا جائے گا یا جس سال اسے تعمیر کیا گیا ہے اس سال کی قیمت کے مطابق؟
      ج: اگر گھرکو دوران سال کی کمائی سے اور اپنی رہائش کیلئے تعمیر کیا گیا ہو تو اس پر خمس نہیں ہے لیکن اگر ایسی  کمائی سے تعمیر کیا گیا ہو کہ جس پر سال گزر چکا تھا تو  خمس کے پہلے سال کی ابتدا میں اس کا خمس ادا کرنا ضروری ہے اور اگر پیسے کی قدر میں کمی آئی ہو تو  افراط زر کو بھی ادا کرنا ہوگا؛ اگر افراط زر کی مقدار کے بارے میں معلوم نہ ہوتو حاکم شرع کے ساتھ مصالحت کرنا ہوگی۔
       
      س881: کچھ عرصہ قبل میں نے اپنا رہائشی فلیٹ بیچ دیا ہے اور یہ معاملہ، میری خمس کی سالانہ تاریخ آنے کے ساتھ ہی انجام پایا تھا اور چونکہ میں اپنے آپ کو حقوق شرعیہ کی ادائیگی کا پابند سمجھتا ہوں، اس لئے اپنے خاص حالات کی وجہ سے مشکل سے دوچار ہوں۔ گزارش ہے اس مسئلہ میں میری راہنمائی فرمائیں۔
      ج: جس گھر کو آپ نے بیچا ہے، اگر وہ ایسے مال سے خریدا گیا ہو جس میں خمس واجب نہیں تھا یا اسے دوران سال کی منفعت سے خریدا گیا تھا تو بیچنے پر کسی صورت میں اس میں خمس نہیں ہے۔
       
      س 882: ایک شہر میں میرانصف تعمیر شدہ مکان ہے اور چونکہ میرے پاس رہائش کیلئے سرکاری مکان ہے اسلئے مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے لہذا میں اس کو بیچ کر اس سے اپنی ضرورت کے لئے ایک گاڑی خریدنا چاہتا ہوں، کیا اس کی قیمت میں سے خمس نکالنا ہو گا؟
      ج: اگر آپ نے وہ گھر سالانہ منفعت سے اور دوران سال میں اپنی رہائش کیلئے تعمیر کیا ہو یا خریدا ہو اور اسی سال میں اسے بیچ دیا ہو تو بیچنے کی صورت میں اگر اس کی قیمت اسی فروخت والے سال کے اخراجات میں خرچ ہو جائے تو اس میں خمس نہیں ہے اسی طرح اگر اگلے سال اسے بیچ دیا ہو تو اس کی قیمت فروخت میں خمس نہیں ہے۔
       
      س 883: میں نے اپنے گھر کے لئے پروفائل (دھات)کے چند دروازے خریدے تھے، لیکن عدم تمایل کی بنا پر دو سال کے بعد انہیں بیچ دیا اور اس کی قیمت کو ایلومینیم (Aluminium) کی کمپنی کے کھاتے میں جمع کرادیا تھا تاکہ اسی قیمت کے بدلے وہ میرے لئے ایلومینیم کے دروازے تیار کردیں کیا اس قیمت میں خمس ہے؟
      ج: مذکورہ فرض میں چونکہ ان سے استفادہ نہیں کیا گیا اس لئے ان کی قیمت میں خمس واجب ہے۔
       
      س 884: میں نے ایک ادارے کو ایک لاکھ تومان رہائشی پلاٹ کے لئے دیئے تھے اور اب اس رقم پر سال تمام ہو چکا ہے، صورت حال یہ ہے کہ اس رقم کا کچھ حصہ میرا اپنا ہے اور کچھ حصہ میں نے قرض پر لیا تھا کہ جس میں سے کچھ ادا کر چکا ہوں تو کیا اس میں خمس ہے اور اگر ہے تو کتنا ہے؟
      ج: اگر ضرورت کی بنا پر گھر بنانے کے لئے پلاٹ کی خریداری اس بات پر موقوف ہے کہ کچھ رقم پہلے ادا کی جائے تو اس مقصد کے لئے دی ہوئی قیمت میں آپ پر خمس نہیں ہے، چاہے آپ نے اس کو اپنے سالانہ منافع سے ہی ادا کیا ہو۔
       
      س 885: اگر کوئی شخص اپنا گھر بیچ کر اس کی منفعت سے فائدہ اٹھانے کیلئے اسے بینک میں جمع کر ا دے، پھر خمس کی تاریخ آ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور اگر اس مال کو اس نے گھر خریدنے کے لئے جمع کرادیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
      ج: اگر گھر کو سال کے دوران اسی سال کے منافع سے اور اخراجات کے طور پر اپنی رہائش کے لئے بنوایا یا خریدا ہو اور خمس کی تاریخ کے بعد اسے بیچ دیا ہو تو اس کی قیمت میں خمس نہیں ہے۔
       
      س 886: جو اموال انسان ، گھر یا دیگر ضروریات زندگی خریدنے کیلئے تدریجا جمع کرتا ہے کیا ان میں خمس ہے؟
      ج: انسان کی مالی حیثیت کے مطابق اگر ضروریات زندگی کی خریداری سالانہ بچت کے ذخیرہ کرنے پر موقوف ہو اور پروگرام یہ ہو کہ مستقبل قریب مثلا دو تین ماہ میں اس جمع شدہ رقم کو ضروریات زندگی کے خریدنے پر خرچ کردے گا تو خمس نہیں ہے۔
       
      س887: میں نے چند سال پہلے ایک گاڑی خریدی تھی جسے اب کئی گنا قیمت پر بیچا جا سکتا ہے جبکہ جس رقم سے اس کو خریدا تھا وہ غیر مخمس تھی اور اب جو قیمت مل رہی ہے اس سے میں رہائش کے لئے گھر خریدنا چاہتا ہوں، تو کیا قیمت وصول ہوتے ہی اس تمام رقم پر خمس واجب ہو گا؟ یا جتنی رقم سے گاڑی خریدی تھی صرف اسی میں خمس ہے؟ اور بقایا رقم جو گاڑی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ملی ہے، اس کو گاڑی بیچنے والے سال کے منافع میں سے حساب کیا جائے گا کہ اگر اسے سال تمام ہونے تک خرچ نہ کیا تو اس کا خمس نکالنا ہوگا؟
      ج: اگر گاڑی آپ کی ضروریات زندگی میں سے ہو اور اسے دوران سال کی آمدنی سے اپنے ذاتی استعمال کیلئے خریدا ہو تو اس کی قیمت فروخت میں خمس نہیں ہے لیکن اگر گاڑی کمائی  کے لئے خریدی ہو تو خمس کے پہلے سال کی ابتدا میں اس کی قیمت پر خمس آپ کے ذمے ہوگا اور پیسے کی قیمت میں آنے والی گراوٹ کو حساب کرنا ضروری ہے لیکن بعد والے سالوں میں قیمت میں ہونے والا اضافہ افراط زر کی مقدار کٹوتی کرنے کے بعد فروخت کرنے والے سال کی کمائی شمار کیا جائے گا۔
       
      س 888: میں ایک بہت ہی معمولی سے مکان کا مالک تھا۔ چند وجوہات کی بناء پر دوسرا گھر خریدنے کا ارادہ کر لیا، لیکن مقروض ہونے کی وجہ سے اپنے استعمال کی گاڑی کو بیچنے اور صوبائی بینک اور اپنے شہر کی قرض الحسنہ سوسائٹی سے قرض لینے پر مجبور ہو گیا تا کہ گھر کی قیمت ادا کرسکوں۔ واضح رہے کہ گاڑی خمس کی تاریخ آنے سے قبل بیچ دی گئی تھی اور جو قیمت ملی اسے میں نے اپنے قرض کی کچھ مقدار کی ادائیگی میں خرچ کردیاتو کیا گاڑی کی فروخت سے حاصل ہونے والی قیمت میں خمس ہے یا نہیں؟
      ج: اگر سال کے دوران ہونے والی کمائی سے گاڑی خریدے اور خمسی سال کے بعد بیچ دیا گیا ہوتو گاڑی کی قیمت فروخت  پر خمس نہیں ہے۔
       
      س 889: گھر، گاڑی یا دوسری وہ چیزیں جن کی انسان کو یا اس کے گھر والوں کو ضرورت پڑتی ہے اور انہیں وہ سالانہ منافع سے خریدتاہے اب اگر ان کو کسی ضرورت کی بناء پر یا اس سے بہتر خریدنے کے لئے بیچا جائے تو ان کے بارے میں خمس کا کیا حکم ہے؟
      ج: ضروریات زندگی کی کوئی چیز بیچنے کی صورت میں اسکی قیمت میں خمس نہیں ہے۔
       
      س 890: گھر، گاڑی یا ان جیسی دیگر ضرورت کی چیزیں اگر خمس نکالے ہوئے مال سے خریدی جائیں، لیکن فروخت یا تجارت کی غرض سے نہیں بلکہ اپنے ذاتی استعمال کی نیت سے اور بعد میں کسی وجہ سے ان کو بیچ دیا جائے تو کیا بازار میں قیمت بڑھ جانے کی وجہ سے جو اضافی قیمت وصول ہوتی ہے اس میں خمس ہے؟
      ج: مفروضہ صورت میں قیمت بڑھنے سے جو منفت حاصل ہوئی ہے، اس میں خمس نہیں ہے۔
    • دفینہ ، معدنیات اور وہ حلال مال جو حرام سے مخلوط ہوجائے
    • اخراجات (موؤنہ)
    • دست گردانی اور خمس کا غیر خمس کے ساتھ مخلوط ہونا
    • سرمایہ
    • خمس کے حساب کا طريقہ
    • مالى سال کا تعين
    • ولی امر خمس
    • سادات اور ان کی طرف انتساب
    • خمس کے مصارف، اجازہ، ہديہ اور حوزہ علميہ کا وظيفہ
    • خمس کے متفرق مسائل
    • انفال
  • جہاد
  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
  • حرام معاملات
  • شطرنج اور آلات قمار
  • موسیقی اور غنا
  • رقص
  • تالی بجانا
  • نامحرم کی تصویر اور فلم
  • ڈش ا نٹینا
  • تھیٹر اور سینما
  • مصوری اور مجسمہ سازی
  • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
  • قسمت آزمائی
  • رشوت
  • طبی مسائل
  • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
  • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
  • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
  • ظالم حکومت میں کام کرنا
  • لباس کے احکام
  • مغربی ثقافت کی پیروی
  • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
  • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
  • داڑھی مونڈنا
  • محفل گناہ میں شرکت کرنا
  • دعا لکھنا اور استخارہ
  • دینی رسومات کا احیاء
  • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
  • تجارت و معاملات
  • سود کے احکام
  • حقِ شفعہ
  • اجارہ
  • ضمانت
  • رہن
  • شراکت
  • ہبہ
  • دین و قرض
  • صلح
  • وکالت
  • صدقہ
  • عاریہ اور ودیعہ
  • وصیّت
  • غصب کے احکام
  • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
  • مضاربہ کے احکام
  • بینک
  • بیمہ (انشورنس)
  • سرکاری اموال
  • وقف
  • قبرستان کے احکام
700 /