1 00:00:10,160 --> 00:00:12,440 بسم اللہ الرحمن الرحيم 2 00:00:13,240 --> 00:00:20,200 ولادت امام مجتبيٰ، امام حسن عليہ الصلاۃ و السلام 3 00:00:22,400 --> 00:00:31,200 پيغمبر صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کي زبان مبارک پر حسن مجسم 4 00:00:36,320 --> 00:00:41,080 کہ جنہوں نے يہ نام اس نومولد بچے کے لئے انتخاب کيا 5 00:00:41,080 --> 00:00:46,920 اور يہ بات بہت زيادہ باعث عظمت ہے 6 00:00:48,720 --> 00:00:57,080 بہت اہم ہے کہ پيغمبر صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم نے اس مبارک بچے کے لئے نام کا انتخاب کيا 7 00:00:57,800 --> 00:00:59,960 انشاء اللہ آپ سب کو مبارک ہو 8 00:01:02,680 --> 00:01:11,080 رمضان المبارک کي برکتوں کا تذکرہ کرنا چاہتا ہوں آپ کے حساس دلوں کے لئے 9 00:01:12,120 --> 00:01:18,040 آپکي لطيف روح کے لئے، آپ کے سيال احساسات کے لئے 10 00:01:20,000 --> 00:01:29,360 حقيقت ميں اگر يہ طے ہو کہ کچھ افراد کو ان برکات کے ذخائر اور انبار سے استفادہ کرنا ہے 11 00:01:29,720 --> 00:01:37,080 تو جو لوگ اس سے بہت زيادہ استفادہ کريں گے اور کرتے ہيں 12 00:01:37,200 --> 00:01:46,160 وہ لوگ ہيں جو اہل ذوق ہيں، روح کے حامل ہيں، دل والے ہيں، لطيف احساسات کے حامل ہيں، يعني آپ لوگ 13 00:01:48,960 --> 00:01:58,480 آپ سے بہتر کون ہو گا جو اس مبارک مہينے کے دنوں، راتوں، گھنٹوں ، لمحوں اور لحظات سے بہرمند ہو 14 00:01:59,080 --> 00:02:11,920 کہ يہ مہينہ خدا سے قربت کا مہينہ ہے، رقت قلب کا مہينہ ہے، خدائے متعال سے انس کا مہينہ ہے، ذکر کا مہينہ ہے، خشوع کا مہينہ ہے 15 00:02:13,560 --> 00:02:23,760 اور کون ہو گا ان افراد سے بہتر کہ جو پاک و لطيف دلوں اور بہترين احساسات کے مالک ہيں 16 00:02:27,840 --> 00:02:35,520 ذکر و شوق و انس کي جنت ميں داخل ہونے کے لئے ب 17 00:02:38,240 --> 00:02:44,480 ذکر و شوق و انس کي جنت ميں داخل ہونے کے لئے ب 18 00:02:47,080 --> 00:02:51,200 چاہے وہ دعائيں ہوں کہ جو صرف اس مہينے سے مخصوص ہوں 19 00:02:53,160 --> 00:02:59,600 يا وہ دعائيں کہ جن کو ہر وقت پڑھنے کا دل چاہتا ہے 20 00:02:59,880 --> 00:03:09,360 مثلا مناجات شعبانيہ، صحيفہ سجاديہ کي دعائيں، اس نے استفادہ کرنا بہت اہميت کا حامل ہے 21 00:03:10,600 --> 00:03:21,200 وَ اسمَع دُعائي اِذا دَعَوتُک، وَ اسمَع نِدائي اِذا نادَيتُک، وَ اقبِل عَلَيَّ اِذا ناجَيتُک 22 00:03:22,840 --> 00:03:33,360 ان چيزوں کو آپکے لطيف دل اور زيادہ حضور کے زريعے اور زيادہ توجہ کے زريعے بيان کر سکتے ہيں 23 00:03:35,520 --> 00:03:40,280 فَقَد هَرَبتُ اِلَيکَ وَ وَقَفتُ بَينَ يَدَيک 24 00:03:43,480 --> 00:03:56,240 يہ وہ تعبيريں ہيں، يہ وہ کلمات ہيں کہ جو لطيف ترين دلوں اور فصيح ترين زبانوں سے صادر ہوئے ہيں 25 00:03:57,560 --> 00:04:02,520 انکو کون قبول کرے گا، انکو کون درک کرے گا، ان سے کون استفادہ کرے گا 26 00:04:03,240 --> 00:04:10,040 آپ سے بہتر کون ہے، آپ کے پاک اور لطيف دلوں کے علاوہ کون ہے، اس ماہ مبارک ميں دعاوں سے غفلت نہ کريں 27 00:04:15,560 --> 00:04:21,560 دعائے مناجات شعبانيہ ميں 28 00:04:21,560 --> 00:04:37,680 هَب لي قَلباً يُدنيهِ مِنکَ شَوقُهُ وَ لِساناً يُرفَعُ اِلَيکَ صِدقُهُ وَ نَظَراً يُقَرِّبُهُ مِنکَ حَقُّه 29 00:04:40,480 --> 00:04:48,680 وہ دل کہ جس کا شوق اسے عروج عطا کرتا ہے، اوپر لے کر جاتا ہے 30 00:04:50,080 --> 00:04:55,360 ذات ربوبيت سے نزديک کرتا ہے، اس کو خدا انسان سے طلب کرتا ہے 31 00:04:56,200 --> 00:05:03,240 خوب، کون سا دل ہے جو زيادہ آمادہ ہے اس لطيف و حساس دل کے مقابلے ميں؟ 32 00:05:05,480 --> 00:05:09,440 کہ الحمداللہ وہ آپ لوگوں ميں موجود ہے 33 00:05:13,160 --> 00:05:17,360 دعائے ابو حمزہ ثمالي ميں: بِکَ عَرَفتُکَ 34 00:05:18,640 --> 00:05:26,760 وَ اَنتَ دَلَلتَني عَلَيکَ وَ دَعَوتَني اِلَيکَ وَ لَولا اَنتَ لَم اَدر ما اَنت 35 00:05:28,880 --> 00:05:38,120 حضرت حق سے ، محبت اور عزت کے مبدا و منشا سے يہ لطيف معنوي رابطہ 36 00:05:39,160 --> 00:05:44,400 يہ بہت زيادہ اہميت کا حامل ہے، يہ بہت زيادہ اہم ہے 37 00:05:45,120 --> 00:05:51,360 يہ ان دلوں کو گرم کرتا ہے جو لطافت کے حامل ہيں 38 00:05:51,360 --> 00:06:01,040 انکي حفاظت کرتا ہے، انہيں اميد عطا کرتا ہے، ان دلوں کے لئے پناہ گاہ اور تکيہ گاہ بن جاتا ہے 39 00:06:02,160 --> 00:06:08,520 اے ميري پر عصمت اور پر شکوہ تنہائي اور خلوت کے زيبا ترين لمحوں کي پناہ گاہ 40 00:06:08,920 --> 00:06:13,760 اے عظمت سے لبريز ميري شيريں نہر 41 00:06:15,040 --> 00:06:21,480 مجھے اس سے کوئي مطلب نہيں کہ مرحوم اخوان نے يہ شعر کس کے لئے اور کس لئے کہا ہے 42 00:06:21,960 --> 00:06:26,440 ميں اس شعر کو صحيفہ سجاديہ کو مخاطب کرتے ہوئے پڑھتا ہوں 43 00:06:27,320 --> 00:06:32,160 ميں اس شعر کو دعائے ابو حمزہ ثمالي کو مخاطب کرتے ہوئے پڑھتا ہوں 44 00:06:33,280 --> 00:06:38,600 ». اے ميري پر عصمت اور پر شکوہ تنہائي 45 00:06:39,240 --> 00:06:44,600 اور خلوت کے زيبا ترين لمحوں کي پناہ گاہ 46 00:06:45,120 --> 00:06:48,920 اے عظمت سے لبريز ميري شيريں نہر 47 00:06:49,600 --> 00:07:01,080 اسے کہتے ہيں دعا۔ اس کا ساتھ نہ چھوڑيں۔ دعا سے منہ نہ موڑيں، دعا بہت زيادہ اہميت کي حامل ہے 48 00:07:02,600 --> 00:07:15,840 دعا وہي اکسير ہے کہ جو نا اميدي سے آلودہ دلوں کو 49 00:07:16,840 --> 00:07:25,800 بد بيني ميں آميختہ، غلط احساسات سے آلودہ دلوں کو منقلب کرتي ہے 50 00:07:25,800 --> 00:07:36,960 اسے درست راستے کي جانب ہدايت کرتي ہے، دعا ايسي چيز ہے 51 00:07:37,200 --> 00:07:45,560 ان راتوں سے استفادہ کريں، آپ لوگ وہ شايستہ ترين افراد ہيں کہ دعا مانگ سکتے ہيں 52 00:07:45,560 --> 00:07:49,800 اور اس سے حقيقي معني ميں بہرمند ہو سکتے ہيں. استفادہ کريں 53 00:07:50,680 --> 00:07:57,080 البتہ دعا کے الفاظ کا پڑھنا دعا مانگنے سے نچلا مرحلہ ہے 54 00:07:57,080 --> 00:08:03,320 کہ انہيں الفاظ کو انسان پڑھے اور ان کے صحيح معني کو نہ سمجھ سکے يا انکے ظاہري معني کو سمجھے 55 00:08:03,560 --> 00:08:10,760 ليکن دعا ميں ڈوب جانا اس کے مضامين ميں ڈوب جانا 56 00:08:11,600 --> 00:08:14,320 اور انکي گہرائي ميں اترنا، بہت زيادہ اہميت کا حامل ہے 57 00:08:15,080 --> 00:08:21,800 شعر ايک با اثر عنصر ہے 58 00:08:23,520 --> 00:08:32,360 اسکا اثر گفتگو اور کلام کے تمام تر سليقوں ميں سب سے زيادہ ہے 59 00:08:32,960 --> 00:08:39,280 يعني کوئي بھي گفتگو، جتني بھي خوبصورت ہو، جتني بھي فصيح ہے، جتني پر مغز ہو 60 00:08:40,360 --> 00:08:49,080 اگر اس ميں شعر نہ ہو تو اثر نہيں رکھتي، شعر ايک ايسي دستگاہ ہے، ايک ايسا عنصر ہے 61 00:08:49,360 --> 00:08:57,440 شعر متحرک کرنے کا کردار ادا کرتا ہے۔ جہاں متحرک کرنے کي جگہ ہے 62 00:08:57,880 --> 00:09:03,240 وہاں شعر اپنے سننے والے کے لئے اور اسکے لئے کہ جو شعر کو اپنے لئے پڑھتا ہے 63 00:09:03,680 --> 00:09:11,360 رہنما کا کردار ادا کرتا ہے، سمت معين کرنے کا کردار ادا کرتا ہے، راستہ دکھانے کا کردار ادا کرتا ہے، خوب اسے کہتے ہيں ذمہ داري نبھانا 64 00:09:13,600 --> 00:09:18,320 جب آپ کے پاس کوئي ايسي دولت ہے، ثروت ہے، امکانات ہيں 65 00:09:19,560 --> 00:09:24,480 کہ جس کے زريعے بڑے کام انجام ديئے جا سکتے ہيں 66 00:09:24,480 --> 00:09:30,000 اور اگر آپ نے اس سے استفادہ نہ کيا ہو، اپني ذمہ داريوں کے برخلاف عمل کيا ہو، اپنے عہد کے خلاف عمل کيا ہو 67 00:09:30,520 --> 00:09:35,640 اسے اس سلسلے ميں ضرور جواب دينا ہوگا، اب جبکہ خدائے متعال نے آپ کو يہ نعمت دي ہے 68 00:09:36,320 --> 00:09:42,960 ليکن دوسري تمام نعمتوں کي طرح اس نعمت کے بارے ميں بھي سوال کيا جائے گا 69 00:09:43,920 --> 00:09:46,360 عطائے الہي کے بارے ميں سوال کيا جائے گا 70 00:09:46,920 --> 00:09:50,240 آپ سے سوال کيا جائے گا آپ نے اس نعمت کے ساتھ کيا کيا؟ 71 00:09:51,480 --> 00:10:00,120 شعر کے زريعے اپنے مخاطب کو صحيح راستے اور صراط مستقيم کي جانب ہدايت کي جاسکتي ہے 72 00:10:00,520 --> 00:10:05,960 اور اسے غلط راستے کي طرف بھي لے جايا جاسکتا ہے اور اسے برباد بھي کيا جاسکتا ہے 73 00:10:06,600 --> 00:10:11,480 شعر اس کو پستي کي جانب بھي لے جا سکتا ہے 74 00:10:11,720 --> 00:10:20,560 اس طرح کے اشعار بھي موجود ہيں، خاص طور پر آجکل کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ يہ بے لگام ثقافت 75 00:10:21,360 --> 00:10:28,040 جو ہر طرح کي اخلاقي اور انساني اقداروں سے دور ہے اور ان جديد ترين وسائل کے زريعے 76 00:10:28,560 --> 00:10:33,560 ميڈيا کے جديد وسائل کے زريعے فراواني کے ساتھ منتشر کي جارہي ہے 77 00:10:34,040 --> 00:10:38,040 بعض اوقات شعر لغزش، کا وسيلہ بن جاتا ہے 78 00:10:38,040 --> 00:10:45,040 انحراف اور فساد ميں مبتلا ہونے کا وسيلہ، يہ تصوير کا ايک رخ ہے 79 00:10:45,040 --> 00:10:48,640 بنا بر ايں شعر سے دونوں طرح سے استفادہ کيا جاتا 80 00:10:49,040 --> 00:10:56,880 شاعر اپنے لطيف احساسات کے زريعے خود درک بھي کرتا ہے 81 00:10:57,360 --> 00:11:03,200 اور اپنے شوق کي وجہ سے بھي وہ شعر کہتا ہے، وہ اداس بھي ہوتا ہے تو شعر کہتا ہے 82 00:11:04,760 --> 00:11:12,440 اس کا اداسي اور غم کي حالت ميں شعر کہنا بھي اس کے شوق کي وجہ سے ہے۔ اسکےغم کي وجہ سے ہے 83 00:11:13,360 --> 00:11:22,320 ان احساسات، ادراک اور مشاہدات کي وجہ سے جس کا دوسرے افراد مشاہدہ نہيں کر سکتے 84 00:11:23,600 --> 00:11:26,000 اسکي دو سمتيں ہيں 85 00:11:26,840 --> 00:11:33,320 يہ نيکيوں کي طرف لے جا سکتا ہے اور اسکے برعکس بھي 86 00:11:34,120 --> 00:11:42,040 اگر شعر بہت زيادہ جنسي شہوت کي جانب مائل ہو جائے 87 00:11:42,800 --> 00:11:47,400 جيسا کہ افسوس کے ساتھ آج ملک ميں کچھ لوگ 88 00:11:47,400 --> 00:11:52,760 اشعار کو اس جانب کھينچ رہے ہيں بلکہ زبردستي کھينچ کر لے جا رہے ہيں 89 00:11:54,120 --> 00:12:00,360 ہمارے جوانوں کي جانب سے با صفا، لطيف، بہت زيادہ معنوي 90 00:12:00,680 --> 00:12:06,640 حماسي اور انقلابي فضا ميں حرکت کرنے کے بعد 91 00:12:06,960 --> 00:12:11,080 اب کچھ افراد نے شروع کر ديا ، مختلف طريقوں سے 92 00:12:11,080 --> 00:12:16,920 اور سب سے زيادہ سائبر اسپيس کے زريعے، دوسرے طريقے بھي استعمال کئے جا رہے ہيں، وہ اپني جگہ 93 00:12:16,920 --> 00:12:24,320 اشعار کے زريعے جوانوں کو شہوت جنسي کے غلط استعمال کي جانب کھينچ رہے ہيں اور لے کر جارہے ہيں 94 00:12:24,560 --> 00:12:30,040 ۔ يہ بہت بري چيز ہے، يہ خطرے کي گھنٹي ہے 95 00:12:30,400 --> 00:12:34,040 بعض اوقات يہ ہوتا ہے اور بعض اوقات شخصي فائدے کے لئے ايسا کيا جاتا ہے 96 00:12:35,680 --> 00:12:42,080 اور کبھي ظلم و ستم کي تعريف کے لئے ايسا کيا جاتا ہے 97 00:12:42,600 --> 00:12:49,200 افسوس کے ساتھ ہماري تاريخ ميں اس معني کي بہت زيادہ مثاليں موجود ہيں، ظلم و ستم اور ستمگر کي تعريف و تمجيد کي 98 00:12:51,560 --> 00:12:55,440 آج الحمداللہ اسکا مد مقابل ہمارے پاس موجود ہے 99 00:12:55,440 --> 00:13:04,080 يہ ہماري خوش نصيبي ہے کہ ہم ديکھ رہے ہيں کہ ہمارے کچھ جوان شاعر اسکے مقابلے ميں کھڑے ہو گئے ہيں 100 00:13:04,200 --> 00:13:10,920 اس سے پہلے بھي ميں نے يمن سے متعلق آقائے سيار اور دوسرے شعرا کے اشعار سنے تھے 101 00:13:10,920 --> 00:13:16,640 پڑھے تھے، بہت اچھے اشعار تھے، وہ اشعار جو آپ لوگوں نے کہے ہيں يا وہ اشعار جو آج دوستوں نے يہاں پر سنائے، 102 00:13:17,360 --> 00:13:25,200 بہت اچھے اشعار تھے،يہ درست ہے، يہ درست ہے، يہ صحيح کام ہے، 103 00:13:25,200 --> 00:13:32,200 يہ وہ عہد ہے جس کے بارے ميں خداوند متعال سوال کرے گا۔ 104 00:13:32,760 --> 00:13:37,040 دعائے مکارم اخلاق کا ايک جملہ يہ ہے 105 00:13:37,160 --> 00:13:39,960 وَ اسْتَعْمِلْنِي بِمَا تَسْأَلُنِي غَداً عَنْهُ 106 00:13:41,120 --> 00:13:45,600 ہميں اسکي فکر کرنا چاہئے، کل ان چيزوں کے بارے ميں ہم سے سوال کيا جائے گا 107 00:13:46,720 --> 00:13:49,720 کہتے ہيں خدايا جن چيزوں کے بارے ميں يہ طے کيا گيا ہے کہ کل مجھ سے سوال کيا جائے گا 108 00:13:49,720 --> 00:13:55,440 آج مجھے ان پر عمل کرنے کي توفيق اور انہيں انجام دينے کے اسباب مہيا فرما دے 109 00:13:56,320 --> 00:14:01,760 خوب اب آپ کے پاس وسيلہ موجود ہے، ممکن ہے کوئي متنفر ہو شعر نہيں کہہ سکتا ہو 110 00:14:01,760 --> 00:14:05,080 الحمداللہ آپ تو اشعار کہہ سکتے ہيں، شعر کہيں، اس کا اثر بھي ہوتا ہے 111 00:14:05,640 --> 00:14:11,480 يہ اشعار جو آپ بحرين کے لئے کہتے ہيں، يا يمن کے لئے کہتے ہيں، يا لبنان کے لئے کہتے ہيں 112 00:14:11,480 --> 00:14:17,800 يا غزہ کے بارے ميں کہتے ہيں، يا فلسطين کے بارے ميں کہتے ہيں، يا شام کے بارے ميں کہتے ہيں 113 00:14:17,800 --> 00:14:23,160 ۔ ہر ہر شعر کہ جو آپ امت مسلمہ کے اہداف کو نطر ميں رکھتے ہوئے کہتے ہيں 114 00:14:23,720 --> 00:14:28,760 ان اشعار کا ہر ہر پہلو عملي ہے اور قابل استفادہ ہے 115 00:14:29,480 --> 00:14:33,400 اگر اس طرح کے اشعار اس جہت ميں ہي جاري رہيں تو اس وقت 116 00:14:33,400 --> 00:14:35,400 اگر اس طرح کے اشعار اس جہت ميں ہي جاري رہيں تو اس وقت 117 00:14:36,200 --> 00:14:43,720 آپ کے شعروں پر صادق آئے گا، کہ حقيقتا شعر حکمت ہے 118 00:14:43,720 --> 00:14:49,840 ميں يہاں عرض کرنا چاہتا ہوں ، البتہ يہ بات ميں بارہا اس محفل ميں اور دوسري محفلوں ميں بيان کر چکا ہوں 119 00:14:51,600 --> 00:14:59,240 حق اور باطل کے معرکے ميں غير جانبداري کي کوئي حيثيت نہيں ہے 120 00:15:00,880 --> 00:15:05,520 ايک جگہ غلط جنگ چھڑي ہوئي ہے اس کي عليحدہ بحث ہے 121 00:15:05,760 --> 00:15:10,880 ليکن جب حق ہے اور باطل ، يہاں پر غير جانبداري کوئي معني نہيں رکھتي 122 00:15:11,120 --> 00:15:13,680 يا حق کي طرف ہوں يا باطل کي طرف 123 00:15:14,200 --> 00:15:21,960 ہاں کوئي فوجي بن کر قيام کرتا ہے، کوئي سياسي کردار ادا کر سکتا ہے 124 00:15:22,920 --> 00:15:26,520 مختلف طريقوں سے قيام کيا جا سکتا ہے, ايک آدمي اپني زبان کے زريعے 125 00:15:26,520 --> 00:15:32,120 اپنے افکار و نظريات کے زريعے قيام کيا جا سکتا ہے، ليکن قيام کرنا چاہئے 126 00:15:32,120 --> 00:15:36,280 شاعر حق و باطل کي جنگ ميں غير جانبدار نہيں رہ سکتا 127 00:15:38,600 --> 00:15:46,720 اگر شاعر يا ہنر مند غير جانبدار ہو گا تو وہ خدا کي دي ہوئي نعمتوں کو ضايع کرے گا 128 00:15:47,000 --> 00:15:52,680 ۔ اگر خدا نخواستہ باطل کي طرفداري کرے گا تو وہ خيانت کرے گا 129 00:15:52,680 --> 00:15:59,800 ظلم کرے گا، اسے بے کار چھوڑ دينا اچھي بات نہيں ہے بلکہ يہ گناہ ہے 130 00:16:00,960 --> 00:16:06,840 آپ کي ملت نے ان چند سالوں ميں مسلسل بہت زيادہ مظلوميتيں ديکھي ہيں 131 00:16:08,000 --> 00:16:13,320 انہيں دنيا کے سامنے پيش کيا جانا چاہئے 132 00:16:14,880 --> 00:16:22,320 سن 1987ميں سردشت پر بمباري کي گئي۔ انہي دنوں کي بات ہے 133 00:16:23,960 --> 00:16:29,520 يہ کوئي مذاق ہے؟ ايک شہر پر کيميکل بمباري کي گئي 134 00:16:29,920 --> 00:16:39,560 ايک شہر کے ہزاروں افراد کو، بچوں ، بزرگوں، بوڑھوں، جوانوں، عورتوں اور مردوں کو نابود کر ديا گيا 135 00:16:39,720 --> 00:16:51,120 اور دنيا سکوت اختيار کئے رہي۔ وہ دنيا کہ جس کے لئے بعض اوقات کسي بلي کے گڑھے ميں گر جانے کا واقعہ ايک اہم مسئلے ميں تبديل ہو جاتا ہے 136 00:16:51,280 --> 00:16:54,360 کہ جسے اخباروں ، نيوز چينلز 137 00:16:55,640 --> 00:17:01,520 اور ٹي وي کے زريعے دکھايا جاتا ہے کہ جي ہاں ايک بلي يا ايک لومڑي گڑھے ميں گر گئي ہے 138 00:17:01,720 --> 00:17:06,280 فلاں ادارہ، فلاں ادارہ فلاں ادارہ سب جمع ہو جاتے ہيں تاکہ اسے زندہ اس گڑھے سے زندہ باہر نکال سکيں 139 00:17:07,080 --> 00:17:13,280 يا ايک آبي جانور جو ساحل پر آگيا ہے اور مرنے کے قريب ہے، اسے کسي نہ کسي طرح پاني ميں واپس بھيج ديں 140 00:17:14,120 --> 00:17:18,200 ان چيزوں کے لئے دنيا ميں وبال کھڑا کر ديتے ہيں 141 00:17:18,960 --> 00:17:24,640 ليکن ايک شہر پر کيميکل بمباري کے نتيجے ميں ہونے والے قتل عام پر دنيا خاموش تماشائي بني رہتي ہے 142 00:17:24,640 --> 00:17:30,960 ميں جو دنيا کا لفظ استعمال کر رہا ہوں اس کا مطلب ملتيں نہيں ہيں، ملتوں کے پاس وسائل نہيں ہيں 143 00:17:31,400 --> 00:17:36,080 اس سے ميري مراد دنيا کے تشہيراتي وسائل پر مسلط طاقتيں ہيں 144 00:17:36,520 --> 00:17:47,440 اسکو اگر فارسي ميں کہوں تو امريکا، برطانيہ، مغربي تسلط پسند طاقتيں، صيہوني طاقتيں 145 00:17:48,640 --> 00:17:55,440 يہ وہ لوگ ہيں کہ جو دنيا کي تشہيراتي فضا پر مسلط ہيں، جو نہيں چاہتے کہ کسي بھي قسم کي کوئي تبديلي آئے 146 00:17:55,640 --> 00:18:01,120 آج کل يمن کو تاراج کر رہے ہيں، رات دن ، کسي کي آواز تک نہيں نکل رہي 147 00:18:01,360 --> 00:18:07,560 کل غزہ کو تاراج کيا، اس سے کچھ عرصہ پہلے لبنان کو تاراج کيا، کسي نے آواز نہيں اٹھائي 148 00:18:08,600 --> 00:18:12,960 ليکن آپ فرض کريں کہ دو اسمگلروں کو ايک جگہ سزا دي جائے اور انہيں پھانسي پر لٹکايا جائے 149 00:18:13,120 --> 00:18:16,160 اس پر ايک تشہيراتي وبال کھڑا کر ديا جاتا ہے۔ دنيا يہي ہ 150 00:18:16,320 --> 00:18:18,160 ايسي دنيا کے مقابلے ميں کيا کرنا چاہئے؟ 151 00:18:19,880 --> 00:18:26,720 ايک با شرف انسان کو اس طرح کي محاذ بندي کے مقابلے ميں 152 00:18:27,240 --> 00:18:30,080 اس طرح کي خباثتوں کے مقابلے ميں، اس طرح کي بے حيائي کے مقابلے ميں 153 00:18:33,080 --> 00:18:40,960 ديني جوش و جذبے اور ايماني وظيفے سے قطع نظر ہو کر، شرف انسانيت اور ضمير انسانيت 154 00:18:41,120 --> 00:18:46,240 شرف انسانيت اور ضمير انسانيت، انسان کي انسانيت کيا حکم ديتي ہے؟ ؟ يہ سب کاندھوں پر ذمہ داري ہے۔ 155 00:18:47,040 --> 00:18:54,000 البتہ ميں ملک ميں انقلاب کے بعد شعر و ادب کي پيشرفت و ترقي سے بہت مطمئن ہوں 156 00:18:55,280 --> 00:18:59,440 اور حقيقتا بہت بہتر ہو گيا ہے۔ يہ جوان جو آج شعر پڑھتے ہيں 157 00:19:00,440 --> 00:19:09,360 ان کا ان جوانوں سے بہت واضح اور نماياں فرق ديکھنے ميں آيا ہے کہ جو دس سال پہلے اشعار پڑھتے تھے 158 00:19:09,360 --> 00:19:13,120 يعني حقيقت ميں بہت اچھي پيشرفت ہوئي ہے، اشعار بہت اچھے ہيں 159 00:19:13,120 --> 00:19:19,480 ليکن ہمارے ملک ميں شعر و ادب کي گنجائش اس سے کہيں زيادہ ہے، اس سے بہت زيادہ ہے 160 00:19:20,080 --> 00:19:24,200 آپ ديکھيں کہ يہ ہماري صاحبزادي ٹيچر ہيں 161 00:19:24,800 --> 00:19:34,160 ميں نے سنا ہے کہ طالبعلموں کي سرگرميوں کے لئے شہرستان ادب بنايا ہے، لوگوں کو جمع کيا ہے 162 00:19:34,160 --> 00:19:40,360 ہمارے طالبعلم، ہمارے جوان، ہمارے نوجوان، ہماري بيٹياں، ہمارے بيٹے 163 00:19:40,880 --> 00:19:46,280 اشعار کہتے ہيں وہ بھي اتنے اچھے اشعار، اتنے اچھے مضامين پر مشتمل، اتنے پختہ خيالات کے حامل 164 00:19:47,160 --> 00:19:54,760 يہ بہت اچھي بات ہے، البتہ ميں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آج ہمارے اشعار کي عمومي سطح 165 00:19:56,040 --> 00:20:03,280 ايران ميں موجود متناسب عمومي سطح تک نہيں پہنچ پائي ہے 166 00:20:03,480 --> 00:20:09,240 يعني ہمارے يہاں ايسے ادوار گذر چکے ہيں، جو ہم سے بہت زيادہ دور بھي نہيں ہيں، کہ ہمارے اشعار کي عمومي سطح 167 00:20:09,800 --> 00:20:15,200 ، يعني اس اوج و سربلندي کے زمانے کو سامنے رکھتے ہوئے کہ جو موجودہ سطح سے بالاتر تھا 168 00:20:15,800 --> 00:20:18,200 برجستہ افراد موجود تھے، شعرائے کرام موجود تھے 169 00:20:18,200 --> 00:20:21,360 چاہے قصيدہ ہو، چاہے غزل ہو، مختلف روشوں ميں 170 00:20:23,880 --> 00:20:26,600 ہميں انہيں اپنانا چاہئے تاکہ ہماري شعري سطح اوپر آئے 171 00:20:26,720 --> 00:20:28,920 يہ محنت طلب ہے، يہ چيز جدوجہد مانگتي ہے 172 00:20:29,160 --> 00:20:32,880 ہم اپني گنجائش کے لحاظ سے بہت وسعت کے حامل ہيں 173 00:20:34,120 --> 00:20:40,600 ہميں چاہئے کہ ہم اس وسيع گنجائش کو آگے لے کر جائيں اور يہ کام انتہائي ضروري ہے 174 00:20:40,920 --> 00:20:45,960 ہميں چاہئے کہ ہم اس وسيع گنجائش کو آگے لے کر جائيں اور يہ کام انتہائي ضروري ہے 175 00:20:45,960 --> 00:20:57,200 سرکاري ادارے اور نظام سے وابستہ ادارے اور ان جيسے دوسرے ادارے 176 00:20:57,520 --> 00:21:02,160 ريڈيو اور ٹي وي کا نشرياتي ادارہ، و ديگر ادارے، يہ سب کا وظيفہ ہے 177 00:21:02,360 --> 00:21:10,320 شعرو ادب کو ترقي عطا کرنے کي ضرورت ہے، شعر و ادب ايک عظيم اور اہم وجود کا نام ہے 178 00:21:10,560 --> 00:21:17,280 ميں ديکھ رہا ہوں کہ ہمارے نظام ميں، ہمارے ملک ميں، جن لوگوں کو اس حقيقت کو سمجھنا چاہئے 179 00:21:17,720 --> 00:21:26,040 بعض افراد ، ميں سب کے بارے ميں نہيں کہوں گا، شعر و ادب کي اصل اور حقيقي اہميت کو نہيں سمجھ سکے، انہوں نے شعر و ادب کي قدر کو نہيں سمجھا 180 00:21:26,440 --> 00:21:29,120 ما قَدَروا الشِّعرِ حَقَّ قَدرِه 181 00:21:29,800 --> 00:21:35,280 وہ حقيقت ميں شعر و ادب کي اہميت کو نہيں سمجھ سکے 182 00:21:35,800 --> 00:21:42,680 شعر کي عجيب و غريب تاثير ہے۔ بعض اوقات ايک شعر، يا ايک غزل 183 00:21:42,680 --> 00:21:47,040 مثلا ايک شعر کا قطعہ، ايک گھنٹے 184 00:21:47,040 --> 00:21:50,600 يا دو گھنٹوں کي تقرير سے زيادہ بہتر انداز ميں باخبر انسان پر اثرات چھوڑتا ہے 185 00:21:51,560 --> 00:21:59,080 يہ چيز بہت اہميت کي حامل ہے، يہ جيسا کہ اصطلاحا کہا جاتا ہے گراں قيمت خزانہ ہے 186 00:21:59,400 --> 00:22:04,480 يہ اس طرح کي اہميت کا حامل ہے، اس کي قدر کو جاننا ضروري ہے 187 00:22:04,480 --> 00:22:09,480 اس ضمن ميں عرض کروں کہ ايک کام جو ہمارے ملک ميں بہت اچھي طرح انجام پا رہا ہے اور الحمد اللہ 188 00:22:10,160 --> 00:22:16,600 اس محفل ميں بھي ہميں اسکے آثار نظر آ رہے ہيں اور اس سے پہلے بھي ہم اس بات کا مشاہدہ کر چکے ہيں اور ميں اس سے بہت زيادہ راضي ہوں 189 00:22:17,000 --> 00:22:25,200 جوان شاعروں کي جانب سے حوادث اور واقعات پر بہت تيزي کے ساتھ ردعمل دکھايا جانا ہے 190 00:22:25,480 --> 00:22:27,720 يہ قابل قدر ہے، يہ بہت اچھا ہے 191 00:22:28,480 --> 00:22:33,680 شايد کوئي يہ خيال کرے کہ يہ منفي عمل ہے، نہيں يہ بہت زيادہ مثبت عمل ہے 192 00:22:33,960 --> 00:22:40,360 ہماري پوري تاريخ اور عصر حاضر ميں کہ جو ہم سے نزديک ہے 193 00:22:40,360 --> 00:22:51,640 ايسے موارد موجود ہيں کہ اسي طرح کے ردعمل کي وجہ سے بہترين آثار وجود ميں آئے ہيں 194 00:22:51,760 --> 00:22:57,240 جب اسرائيلي ہوائي جہاز کو اس لڑکي نے ہائي جيک کيا تھا 195 00:22:57,240 --> 00:23:01,840 مرحوم اميري فيروزکوہي نے ايک قصيدہ لکھا تھا، 196 00:23:01,840 --> 00:23:03,960 اميري فيروزکوہي کو جو دوست پہچانتے ہيں وہ انکے بارے ميں جانتے ہيں 197 00:23:04,440 --> 00:23:11,280 کہ وہ جوان، انقلابي اور اس طرح کي شخصيت کے حامل نہيں تھے ليکن اس وقت ايک خاص احساس انکے اندر پيدا ہو گيا تھا 198 00:23:11,440 --> 00:23:17,080 انہوں نے اسي وقت ايک بہترين اور زبردست قصيدہ لکھا تھا 199 00:23:18,120 --> 00:23:21,560 اس موقع کي مناسبت سے اس وقت کي مناسبت سے 200 00:23:22,720 --> 00:23:27,920 آنجا غزالہ اي۔۔۔۔۔۔۔ اب اسکے کئي اشعار مجھے ياد نہيں ہيں 201 00:23:28,280 --> 00:23:32,880 اس زمانے ميں اس کےاکثر اشعار مجھے ياد تھے، ميں نے خود ان کي زباني ہي سنا تھا 202 00:23:33,800 --> 00:23:41,920 ۔ بہر حال ، يہ بہت اچھي بات ہے، يہ کہ حوادث اور واقعات کے سلسلے ميں ردعمل دکھايا جائے 203 00:23:42,400 --> 00:23:44,920 اور اسے بيان کيا جائے، يہ بہت اچھي بات ہے 204 00:23:45,560 --> 00:23:56,000 اور اميد کرتے ہيں کہ انشاء اللہ روز بروز رزميہ شعر و شاعري بلندي و مرتبہ پيدا کرے 205 00:23:56,440 --> 00:24:02,600 البتہ رزميہ اور انقلابي شاعري سے ميري مراد وہ اشعار نہيں ہيں کہ جو انقلاب کے زمانے ميں لکھے گئے ہوں 206 00:24:02,720 --> 00:24:07,840 چاہے ضد انقلاب اشعار ہي کيوں نہ ہوں، انقلابي اور رزميہ اشعار سے مراد ہرگز يہ نہيں ہے 207 00:24:08,080 --> 00:24:12,880 بعض لوگوں کا خيال ہے کہ رزميہ شاعري وہ شاعري ہے کو جو جنگ کے بارے ميں لکھي جائے 208 00:24:12,880 --> 00:24:17,800 چاہے جنگ مخالف شاعري ہي کيوں نہ ہو۔۔۔۔ يہ رزميہ شاعري نہيں ہے، يہ جنگ مخالف شاعري ہے 209 00:24:18,600 --> 00:24:22,000 انقلابي اشعار يعني وہ اشعار کہ جو انقلابي اہداف کے تحت لکھے گئے ہوں 210 00:24:22,520 --> 00:24:26,120 يہ انقلابي شاعري ہے، نہ کہ وہ اشعار جو انقلاب کے زمانے ميں لکھے جائيں، اس سے ميري يہ مراد نہيں ہے 211 00:24:26,760 --> 00:24:31,680 ميري مراد وہ اشعار ہيں کہ جو انقلابي اہداف کي خدمت کرنے کے لئے لکھے جاتے ہيں 212 00:24:31,680 --> 00:24:35,320 انسانيت کي خدمت کرنے کے لئے، عدل و عدالت کي خدمت کرنے کے لئے، دين کي خدمت کرنے کے لئے 213 00:24:35,920 --> 00:24:39,720 اتحاد و وحدت کي خدمت کرنے کے لئے، ملي رفعت و سربلندي کي خدمت کرنے کے لئے 214 00:24:40,360 --> 00:24:43,880 ملک کي ہمہ جانبہ ترقي و پيشرفت کي خدمت کرنے کے لئے 215 00:24:44,520 --> 00:24:49,520 ملک ميں حقيقي معني ميں انسان سازي کے عمل کي خدمت کرنے کے لئے 216 00:24:49,600 --> 00:24:53,600 اسے انقلابي اشعار کہہ سکتے ہيں کہ جو انقلاب کے ہدف کے لئے لکھے جا رہے ہيں 217 00:24:53,760 --> 00:24:56,360 اميد کرتا ہوں کے خداوند متعال آپ تمام افراد کو کاميابي و کامراني عطا کرے 218 00:24:56,800 --> 00:25:06,320 ، آپ کو زندگي عطا کرے، آپ کي جوانياں ايک لمبے عرصے تک صراط مستقيم پر چلتي رہيں 219 00:25:07,240 --> 00:25:11,920 اور ملک کو اور مستقبل کو اور آئندہ نسلوں کو انشاء اللہ بہرہ مند کرتي رہيں 220 00:25:12,320 --> 00:25:14,280 والسّلام عليکم و رحمةالله