ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر انقلاب اسلامی نے ادارہ تبلیغات اسلامی کے نئے سربراہ کو منصوب کردیا
رہبر انقلاب اسلامی نے ادارہ تبلیغات اسلامی کے نئے سربراہ کو منصوب کردیا
قائد انقلاب اسلامی نے شیخ محمد قمی کو ادارہ تبلیغات اسلامی کی سربراہی کا عہدہ سونپ دیا۔ آپ نے جاری شدہ حکم نامے میں اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی اصول پر دشمنوں کے حملے کو نئے انداز اور طور و طریقوں سے دور کرنے اور نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم نے ایک حکم میں انجینئر فتاح کو امام خمینی (رہ) ریلیف کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم نے ایک حکم میں انجینئر فتاح کو امام خمینی (رہ) ریلیف کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے امام خمینی (رہ) ریلیف کمیٹی کے قانون میں تغییر اور تبدیلی کے پیش نظر ایک حکم میں اس ادارے کے سابقہ حکام کی مخلصانہ کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور امام خمینی (رہ) ریلیف کمیٹی کے سربراہ اور ہیات امنا کے اراکین کو منصوب کرتے ہوئے اس الہی ادارے کے نورانی اہداف یعنی محرومین کو بااختیار اور خود انحصاربنانے اور ان کے ایمان کے رشد و فروغ کے لئے اساسی اور تکمیلی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید کی ہے۔
رہبر معظم نے ایک حکم میں جنرل حسین اشتری کو پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم نے ایک حکم میں جنرل حسین اشتری کو پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں جنرل حسین اشتری کو پولیس کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے اور سابق ڈائریکٹر جنرل احمدی مقدم کی اس عہدہ پر خدمات اور کوششوں کی تعریف اور قدردانی کی ہے۔
رہبر معظم نےحجۃ الاسلام معزی کو ہلال احمر میں اپنا نمائندہ مقرر کیا
رہبر معظم نےحجۃ الاسلام معزی کو ہلال احمر میں اپنا نمائندہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ عبد الحسین معزی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر میں ولی فقیہ کا نمائندہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم کا اپنے حکم میں ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل میں تین حقوقی ارکان کا اضافہ
رہبر معظم کا اپنے حکم میں ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل میں تین حقوقی ارکان کا اضافہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے نئے دور کے آغاز کے موقع پر اپنے حکم میں ثقافت کے شعبہ میں اسٹراٹیجک چیلنجوں کی مدیریت کے سلسلے میں تمام مواقع اور ظرفیتوں سے بھر پور اور مکمل استفادہ کرنے ، حکیمانہ اور معقول نگاہ کے ساتھ خطرات اور نقصانات کو مہار اور کنٹرول کرنے، اور دشمنوں کی یلغار کا ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کرنے کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کی اصلی تکالیف اور ذمہ داریوں میں قراردیا ہے۔
رہبر معظم نے
رہبر معظم نے " سائنس اور ٹیکنالوجی " کی کلی پالیسیوں کو ابلاغ کردیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بنیادی آئين کی دفعہ 110 کی شق ایک کی روشنی اور مجمع تشخيص مصلحت نظام کے اراکین کے ساتھ مشورے کے بعد " سائنس اور ٹیکنالوجی " کی کلی پالیسیوں کو ابلاغ کردیا ہے۔
رہبر معظم نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام سید علی اصغر دستغیب کو حضرت احمد بن موسی (ع) کے حرم کا متولی مقرر کیا
رہبر معظم نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام سید علی اصغر دستغیب کو حضرت احمد بن موسی (ع) کے حرم کا متولی مقرر کیا
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آقائ سید علی اصغر دستغیب کو حضرت احمد بن موسی (ع) علیھماالسلام معروف شاہچراغ کے حرم مقدس کا نیا متولی مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم کی طرف سے پائدار ، مزاحمتی اور مضبوط اقتصاد کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ
رہبر معظم کی طرف سے پائدار ، مزاحمتی اور مضبوط اقتصاد کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے ساتھ مشاورت ، بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی روشنی میں پائدار اور مضبوط معاشی و اقتصادی نظام کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی و انقلابی ثقافت سے برآمدہ مقامی اور علمی معاشی نمونہ کی پیروی کی بدولت ایران کے خلاف دشمن کی مسلط کردہ اقتصادی اور معاشی جنگ میں دشمن کی شکست و عقب نشینی یقینی ہوجائے گي، اور اسی طرح اسلام کےمعاشی و اقتصادی نظام سے الہام بخش معاشی نمونہ ،عالمی سطح پر روز افزوں اقتصادی بحرانوں میں مضبوط اور پائدار اقتصاد کو عینیت عطا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور اقتصادی رزم کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اقتصادی ماہرین اور عوام کےفعال نقش ایفا کرنے کے لئے مناسب موقع فراہم ہو جائے گا۔

منتخب عناوین