ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا کتاب کی پچیسویں نمائشگاہ میں ناشرین کے اجتماع سے خطاب:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ناشرین کے اجتماع میں کتاب کے دقیق مطالعہ پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) کتاب کی پچیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا ڈھائی گھنٹے تک قریب سے مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی بھی موجود تھے۔ نمائشگاہ میں  اطاقوں کے ذمہ دار افراد نے نمائش میں پیش کی جانے والی کتابوں کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کو جدید کتابوں اور نشریات سے آگاہ کیا۔

اس کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کتاب کی پچیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ میں موجود ناشرین کے اجتماع سے اپنے خطاب میں  عوام کی طرف سےکتاب کی نمائشگاہ کے شاندار اور بے مثال استقبال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک کے اندر کتاب کے دقیق اور گہرے مطالعہ کے سلسلے میں خصوصی توجہ مبذول کرنی چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: دقیق منصوبہ مرتب کرنے اور معین و طے شدہ اہداف تک مرحلہ وار پنچنے کے لئے ہرسال کتاب کی نمائشگاہ لگانے اور نمائشگاہ کا مشاہدہ کرنے والے افراد کی تعداد بڑھانےکے ہمراہ  ملک میں کتاب کے مطالعہ کا ماحول بنانے پر بھی سنجیدگی کے ساتھ توجہ کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ماہر اور باصلاحیت افراد کے ذریعہ ہرسال کتاب کی نمائشگاہ کے مواد کا جائزہ لینے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اس جائزے سے معلوم ہوجائے گا کہ کیا مواد کے لحاظ سے کتاب کی نمائشگاہ کے ہر دور میں پہلے دور کی نسبت کوئی تبدیلی رونما ہوئی ہے یا نہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کتاب کے شائع اور نشر کرنے میں بعض موانع کو برطرف کرنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کو حکومت کے تعاون سے ان موانع بالخصوص کاغذ کی مہنگائی کے مسئلہ کو حل کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں کاغذ کی پیداوار کو دائمی پیداوار قراردیتے ہوئے فرمایا: قومی پیداوار میں دائمی ضروریات کی پیداوار بہت ہی اہم ہے اور اس طرح کاغذ کی فیکٹریوں کی مشکلات دور کرنے کے ساتھ کتابخوانی اور سستی کتاب مہیا کرنے کی راہ ہموار ہوجائےگی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ترجمہ کے موضوع کویکطرفہ راستہ قرارنہ دیتے ہوئے فرمایا: حکومت کو ایسی راہیں ہموار کرنی چاہییں تاکہ مختلف قسم کی مذہبی ۔ تاریخي، ادبیات اور انسانی علوم پر مشتمل کتابیں دوسری زبانوں میں ترجمہ کر کے دنیا کے سامنے پیش کی جائیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام پرفارسی ادبیات کے لحاظ سےکتابوں کی تصحیح اور متون کی صحت  اور کتابوں کی ظاہری شکل و صورت کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: کتاب کی نشر و اشاعت اور پیداوار کے لئے منظم و مرتب اور کتاب کی حلقہ وار دکانوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل بعض ناشرین نے کتاب کے مختلف موضوعات اور کتاب کے مطالعہ کے سلسلے میں اپنے نظریات پیش کئے۔

کتاب کی اعلی کونسل اور ریڈیو کتاب کی تشکیل کی تجویز، کتاب کی حلقہ وار بڑی دکانوں کی تاسیس، کتاب کے امتیازاتی قوانین کا شفاف نہ ہونا، کتاب تقسیم کرنے سے متعلق سسٹم میں مشکلات، کتاب کی وسیع اور مناسب تبلیغ و ترویج پر تاکید، کاغذ کی مہنگائی اور کتاب کی قیمت پر اس کے منفی اثرات، اور ملک میں بچوں اور نوجوانوں سے متعلق کتابوں کی پیداوار پر سنجیدہ توجہ کی ضرورت، ایسے موضوعات اور مسائل تھے جن کے بارے میں ناشرین نے اپنے بیانات میں اشارہ کیا۔

700 /