ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

اہل فکرکتاب کی اشاعت کا سنجیدگي سے پیچھا کریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح تہران میں کتاب کی چوبیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ میں تین گھنٹے تک برگزیدہ و منتخب ناشروں اور بڑی تعداد میں شائع ہونے والی کتابوں کے اطاقوں کا مشاہدہ کیا اور نئی  وتازہ شائع ہونے والی کتابوں کے بارے میں قریب سے آگاہ اور آشنا ہوئے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نمائشگاہ کےمشاہدہ کے بعد منتخب ناشروں کے اجتماع میں کتاب شائع کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور کتاب کو اہم اور بے نظیر امر قراردیتے ہوئے فرمایا: حالیہ برسوں میں کتاب  نشرکرنے کی کیفیت، تعداد اور کتاب کے گوناگوں موضوعات میں قابل توجہ اضافہ ہوا ہےجس کا ماضی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، لیکن مطلوب نقطہ تک پہنچنے میں ابھی کافی فاصلہ باقی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےقلمکاروں اور نویسندگان کے نقطہ نظر میں توسیع اور فروغ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: متن کے حوالے سے بھی اچھے اور نمایاں کام انجام پذير ہوئے ہیں اور تلاش و کوشش اور مزید سرمایہ کاری کے ذریعہ  اس شعبہ میں رشد و نمو کا سلسلہ جاری رہےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کتاب کے شعبہ میں توسیع کے بغیر ملک کی پیشرفت کو ناممکن قراردیتے ہوئے فرمایا: وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی ، حکومتی ادارے اور صاحبان فکر کتاب پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور کتاب کی اشاعت اور پیداوار کا سنجیدگی کے ساتھ پیچھا کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کتاب کی پیداوار اور نشر کے مختلف شعبوں میں ملک کی پیشرفت کو محسوس پیشرفت قراردیا اور کتاب کے امر پر زیادہ سے زیادہ اہتمام اور توجہ مبذول  کرنے پر تاکید فرمائی۔

700 /