خاتم الانبیا (ص) ایرڈیفینس ہیڈکوارٹر کے کمانڈروں سے قائد انقلاب کی ملاقات

ایئر ڈیفینس ملک کے عزت و اقتدار کی دفاع میں صف اول پر کھڑا ہے

رہبر انقلاب اسلامی نے اتوار کی دوپہر کو خاتم الانبیا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر ان چیف اور اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی۔ آپ نے اس موقع پر فرمایا کہ یہ مرکز، ملک کے عزت و اقتدار کی دفاع میں صف اول پر کھڑا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف شعبوں کی ترقی میں افرادی قوت کے بے مثال کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ مسلسل جد و جہد کے ذریعے افرادی قوت کی لاتعداد صلاحیتوں کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے اور ان سے ملک کی ضرورتوں اور کمیوں کو پورا کرنے میں استفادہ کیا جائے۔

قائد انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خاتم الانبیا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک کو درپیش خطروں سے مقابلے کے لئے صف اول میں شامل ہونا ایئرڈیفینس کے غیرتمند، باایمان اور شریف جوانوں  کے لئے ایک سنہری موقع ہے اور اس مرکز میں بہت اچھے  اور بڑے  کام انجام پائے ہیں  جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس مرکز کے سپاہیوں میں بھرپور عزم وارادہ اور جذبہ و صلاحیت موجود ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اعلی تعلیم یافتہ، سمجھدار، بہادر اور چاق و چوبند افرادی قوت کو مشکلات اور رکاوٹوں  کو عبور کرنے اور ان پر غلبہ حاصل کرنے کی بنیاد قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ مسلح افواج اور اسی طرح سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے مختلف  شعبوں میں ہونے والی  بے انتہا  ترقی، ملک کی نوجوان اور پرعزم  افرادی قوت کی صلاحیتوں کی غماض ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملک کے با صلاحیت  جوانوں کی اندرون ملک یا بیرونی  ممالک کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے  مراکز میں موجودگي  بھی، ہمارے لیۓ باعث  فخر ہے۔

آپ نے ان صلاحیتوں اور توانائی  سے استفادے کو ملک کے مسائل کے  حل کے لئے ایک شفابخش نسخہ قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے ایرڈیفینس ہیڈکوارٹر میں فوج اور سپاہ پاسداران کے درمیان ہماہنگی اور اسی طرح  ضرورتوں کو پورا کرنے اور کمیوں کو دور کرنے میں  اس مرکز اور وزارت دفاع، یونیورسٹیوں اور سائنسی مراکز کے درمیان  وجود  میں آنے والے بھرپور تعاون کی قدردانی کرتے ہوئے کہا  کہ پہلے سے بھی زیادہ  تیز رفتاری سے جد و جہد  کریں  اور نئے نئے  منصوبوں   اور ایجادات کے ذریعے ملک کو خودکفیل بنانے کی سمت میں  پیش قدمی جاری رکھیں۔

رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل، خاتم الانبیا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) ایئرڈیفینس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر ان چیف بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے اس مرکز کی سالگرہ پر، یہاں انجام پانے والے  اہم ترین اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

700 /