ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب کے حکم کے تحت

فوج کے کمانڈر ان چیف اور جوائنٹ چیف آف اسٹافس کے قائم مقام منصوب

رہبر انقلاب اسلامی نے دو حکم ناموں کے تحت میجر جنرل عطاء اللہ صالحی کو جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے قائم مقام اور جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو فوج کے کمانڈر ان چیف کے عہدے سونپ دئے۔

حکم ناموں کا متن:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب میجر جنرل عطاء اللہ صالحی

فوج کے کمانڈر ان چیف کے عہدے کے دوران آپ کی مخلصانہ خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے، جوائنٹ چیف آف اسٹافس کے سربراہ کی تجویز اور آپ کے گرانقدر تجربات اور کمانداری کی صلاحیتوں کے پیش نظر، آپ کو جوائنٹ چیف آف اسٹافس کے قائم مقام کے طور پر منصوب کیا جاتا ہے۔

جنرل سید عبدالرحیم موسوی کی زحمتوں اور کوششوں کی قدردانی کرتا ہوں جو اب تک اس عہدے پر فائز تھے۔ اللہ تعالی سے سب کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

30 مرداد 1396 مطابق 21 اگست 2017

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب بریگیڈیئر جنرل سید عبدالرحیم موسوی

آپ کی صلاحیتوں، حسن کارکردگی اور تجربوں کے پیش نظر، آپ کو میجر جنرل کے درجے پر فائز کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے فوج کے کمانڈر ان چیف کے عہدے پر منصوب کرتا ہوں۔

فوج کی کارآمد اور باایمان افرادی قوت جو ایک عظیم ذخیرے کی مانند ہے اور دفاع مقدس کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کے پیش نظر، توقع کی جاتی ہے کہ آپ کی سربراہی میں فوجیوں کے معاشی مسائل کے ساتھ ساتھ پیشرفت پر مبنی انقلابی رجحان ، فوجی صلاحیتوں اور معنویت کی بلندیوں  اور دیگر مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کی رفتار اور معیار میں اضافہ ہوگا۔

جنرل عطاءاللہ صالحی کی زحمتوں اور کوششوں کی قدردانی کرتا ہوں جو اب تک اس عہدے پر فائز تھے۔ اللہ تعالی سے سب کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

30 مرداد 1396 مطابق 21 اگست 2017

 

 

700 /