نماز جمعہ کے وقت ظہر کی نماز جماعت

س: نماز ظہر کا عين اس وقت جماعت سے منعقد کرنا، جب نماز جمعہ تھوڑے سے فاصلہ پر ايک اور مقام پر برپا ہو رہى ہو، جائز ہے يا نہيں؟

ج: بذات خود اس ميں کوئى مانع نہيں ہے اور اس سے مکلف جمعہ کے دن کے فريضہ سے برى الذمہ ہو جائے گا، کيونکہ دور حاضر ميں نماز جمعہ واجب تخييرى ہے، ليکن چونکہ جمعہ کے دن، نماز جمعہ کے مقام سے قريب با جماعت نماز ظہر قائم کرنے کا لازمى نتيجہ مؤمنين کى تفريق و تقسيم ہے اور شايد اسے عوام کى نظر ميں امام جمعہ کى توہين اور بے حرمتى شمار کيا جائے اور اس سے نماز جمعہ سے لاپروائى کا اظہار ہو تو اس لئے با جماعت نماز ظہر قائم کرنا مؤمنين کے لئے مناسب نہيں ہے، بلکہ اگر اس سے مفاسد اور حرام نتائج بر آمد ہوتے ہوں تو اس سے اجتناب واجب ہے۔

 

700 /