ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خریداری کے ذمہ دار کا کمیشن لینا

س: حکومتى يا پرائيويٹ کمپنى کى طرف سے معين شدہ نمايندہ جوکمپنى کى طرف سے ضرورى اشياء کى خريدارى کے لئے نمايندہ ہے کیا اس کے لئے جائز ہے کہ وہ بيچنے والے سے خريدى ہوئى اشياءکے منافع پر کچھ فى صد لينے کى شرط کرے ؟ اور کيا مذکورہ منافع لينا جائز ہے؟ اور اگر اس کے انچارج سے مذکورہ عمل انجام دينے کى اجازت ہو تو کيا حکم ہے؟

ج: مذکورہ شرط کا اسے حق نہيں ہے اور ايسى شرط رکھنا صحيح بھى نہيں ہے لہذا اس کے لئے اپنے لئے مقررہ فى صد لينا جائز نہيں ہے مافوق انچارج بھى اجازت دينے کا مجاز نہيں ہے اور اس کے اذن اور اجازت کى کوئى حيثيت نہيں ہے۔

 

700 /