تہران یونیورسٹی میں تشییع جنازہ میں شرکت

حجت الاسلام رفسنجانی کی نماز جنازہ رہبر معظم کی امامت میں ادا

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے دیرینہ، اسلامی تحریک کی جدوجہد کے زمانے کے ہم رزم اور گذشتہ کئی سالوں کے دوران اسلامی جمہوریہ میں نزدیک ترین ساتھی حضرت حجت الاسلام ہاشمی رفسنجانی کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔
حزن و ملال سے لبریز فضا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قدرشناس، مومن، انقلابی، وفادار عوام کی کثیر تعداد اور عدلیہ، مجریہ اور مقننہ کے سربراہوں، فوجی اور حکومتی اعلیٰ حکام کی موجودگی میں تشییع جنازہ کی رسومات کا آغاز ہوا اور حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے قدیمی مجاہد اور ہم رزم کی نماز جنازہ ادا کی اور مرحوم کے لئے مغفرت، عفو و بخشش اور رحمت الہیٰ کی دعا کی۔
اسی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے ایصال ثواب کی ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا ہے جو بدھ گیارہ جنوری ۲۰۱۷ کو حسینیہ امام خمینی رح میں منعقد ہوگی۔
 

700 /