ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

پرہیزگار اور مجاہد عالم دین، انقلاب کے صف اول کے مجاہدین اور حضرت امام (رہ) کے سچے اور غیور وفاداروں میں سے تھے/اس عظیم انسان نے اپنے سنگين وزن کو حق اورحقیقت کے پلڑے میں قرار دیا/دینی عالم اور سیاستداں کی حیثیت سےہمیشہ صادق اور انقلابی مؤقف اختیار کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پرہیزگار عالم مجاہد،حضرت آیت اللہ مہدوی کنی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں ملک کے تمام اہم میدانوں میں حضرت امام خمینی (رہ) کے وفادار اور سچے دوست کے شجاعانہ نقش و کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ پرہیزگار عالم دین ہر جگہ اور ہر وقت ایک عالم دین ، ایک سچے سیاستداں اور ایک انقلابی کی حیثیت سے ظاہر ہوئے اور حالیہ برسوں کے تمام واقعات میں اپنے تمام بھاری اور سنگين وزن کو حق اور حقیقت کے پلڑے میں قراردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

افسوس اور دکھ کے ساتھ ہم کو اطلاع ملی کہ پرہیزگار عالم مجاہد،حضرت آیت اللہ آقائ حاج شیخ محمد رضا مہدوی کنی رضوان اللہ علیہ نے دارفانی کو وداع کہہ کر اپنے دوستوں اور ارادتمندوں کو سوگ اور غم میں مبتلا کردیا ہے یہ بزرگ عالم دین انقلاب اسلامی کے صف اول کے مجاہدین ، مؤثر شخصیات ، اسلامی جمہوری نظام کے صمیمی دوستوں اور حضرت امام خمینی (رہ) کے سچے، غیور اور وفادار ساتھیوں میں سے تھے اور مرحوم نےانقلاب کے دوران ملک کے تمام اہم میدانوں میں اپنا شجاعانہ انداز اور واضح طور پر نقش و کردار ادا کیا۔ انقلابی کونسل کی رکنیت،  اس کے بعد اسلامی نظام کی تشکیل کے آغاز میں انقلابی کمیٹیوں کی تشکیل،سے لیکر وزارت داخلہ، وزارت عظمی کے عہدوں کو اسلامی جمہوریہ کے سخت ترین دور میں قبول کیا اسی طرح علم و دانش کے فروغ میں بھی نماياں کام انجام دیا اور مؤمن و صالح جوانوں کی تعلیم و تربیت ، امام صادق (ع) یونیورسٹی کی تاسیس سے لیکر تہران کے امام جمعہ کے عہدوں پر فائز رہے اور سرانجام خبرگان کونسل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ہر جگہ اور ہر وقت مرحوم نے ایک عالم دین، ایک سیاستداں اور ایک انقلابی کی حیثیت سے اپنے صریح مؤقف کو بیان کیا اور ہرگز ذاتی ، حزبی اور قبائلی جذبات کو اپنی وسیع سرگرمیوں پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔

اس بزرگ عالم دین نے اپنے بھاری اور سنگین وزن کو حالیہ برسوں کے تمام حوادث اور واقعات میں ہمیشہ حق اور حقیقت کے پلڑے میں قراردیا اور اسلامی انقلابی نظام کے دفاع میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔ ان کی پاک روح پر اللہ تعالی کی رحمت اور رضوان نازل ہو۔

میں ، مرحوم کے معزز خاندان اور ان کے عالیقدر بھائی ، ایرانی عوام ، علماء اور مرحوم کے تمام شاگردوں اور دوستوں کو دل کی گہرائی سے تعزيت اور تسلیت پیش کرتاہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

29/مہر/1393

700 /