ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پرہیزگار اور خدمتگذار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آدینہ وند کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پرہیزگار اور خدمتگذار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ محمد رضا آدینہ وند کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پرہیزگار اور خدمتگذار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ محمد رضا آدینہ وند رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر ان محترم خاندان، پسماندگان، دوستوں اور ادبیات میں اس متبحر استاد سے استفادہ کرنے والوں  کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم اپنے بڑھاپے میں بھی  دینی اور سماجی خدمات میں  مصروف ، مشغول اور فعال رہے اس عالم دین کی مہذب روح پر اللہ تعالی کی رحمت اور رضوان نازل ہو۔

سید علی خامنہ ای

31/شہریور/1393

700 /