ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی :

رہبر معظم کے دفتر کا ایران کی عظيم قوم، علماء، ممتاز شخصیات اور حکام کا شکریہ/ عوام نےانقلاب اسلامی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی والہانہ محبت، صادقانہ اور مخلصانہ احساسات کے شاندار جلوے پیش کئے

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے اسپتال میں رہبر معظم کے آّپریشن  اور علاج کی مدت کے دوران ایران کی عظیم اور انقلابی عوام ،علماء ،ممتاز شخصیات ،ملکی اور غیر ملکی حکام کی طرف سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی کے لئے نیک دعاؤں اور پاک احساسات کے بارے میں ایک اعلامیہ میں کہا ہے:  ایرانی عوام کا انقلاب اسلامی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ  احساسات کا اظہار ، انکی والہانہ محبت، صادقانہ اور مخلصانہ احساسات کے شاندار جلوؤں کا مظہر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے اعلامیہ کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

تہران کے ایک اسپتال میں آپریشن کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے داخل ہونے کے بعد ایران کی مؤمن ، انقلابی اور شریف قوم نے ملک کے گوشہ گوشہ میں دعا اور توسل کے جلسات کے انعقاد اور پیغامات کے ذریعہ اپنی والہانہ محبت اور پاک و پاکیزہ احساسات کے بہترین اور شاندار جلوے پیش کئے۔

اب جبکہ عوام اور نیک و صالح افراد کی دعاؤں کی برکت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی صحت و سلامتی کے ساتھ اسپتال چھوڑ کر گھر پہنچ گئے ہیں ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں جبین سپاس و شکر خم کرتے ہیں ہم اس موقع پر ایران کی مؤمن قدرشناس قوم، بالخصوص مراجع عظام ، گرانقدر علماء و فضلا ، تینوں قوا کے سربراہان ، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ ، ملک کے تمام سول اور فوجی حکام ، سیاسی ، مذہبی اداروں، طلباء تنظیموں ، شہداء اور جانبازوں کے اہلخانہ، یونیورسٹیوں اور ثقافتی اداروں کے اہلکاروں ، ہنرمندوں، کھیل اور ورزش کے اہلکاروں اور ملک کے تمام طبقات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اسپتال میں اپنے نمائندوں کو بھیج کر ، خود حاضر ہو کر اور محبت آمیز پیغامات کے ذریعہ اپنے پاک احساسات اور جذبات  کا اظہار کیا ، اسی طرح اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے رہنماؤں بالخصوص حزب اللہ لبنان کے سربراہ ، دیگر ممالک کے سربراہان اور اعلی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اپنے پیغامات کے ذریعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی اور انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے تمام غیر ملکیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اپنے محبت آمیز پیغامات ارسال کرکے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی محبت اور الفت کا اظہار کیا۔

اس مقام پر ہم اسپتال کے آپریشن عملہ، ماہر ڈاکٹروں ،نرسوں اور تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتے ہیں جنھوں نے اس مدت میں بہترین صلاحیت اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا  اور ایرانی عوام کی پریشانی اور نگرانی کو دور کیا۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے ایران کی عظيم عوام کی عزت ، عظمت ، سرافرازی اور سربلندی کے لئے دعاکرتے ہیں۔

دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

24 / شہریور/1393

700 /