ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا انجینئر ترکان کے والد کے انتقال پر تعزيتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انجینئر ترکان کے والد کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

جناب آقائ انجینئر ترکان

آپ کے اور دو سرافراز شہیدوں کے والد محترم کے انتقال پر جنابعالی اور دیگر پسماندگان محترم کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت اور بخشش طلب کرتا ہوں ، اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کو اپنے شہید بیٹوں کے ساتھ محشور فرمائے۔

6 /شہریور/1393

700 /