ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کاشیخ حسین شب زندہ دار کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں متقی اور پرہیزگار فقیہ آیت اللہ حاج شیخ حسین شب زندہ دار کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

متقی اور پرہیزگار فقیہ مرحوم و مغفور آیت اللہ حاج شیخ حسین شب زندہ دار رحمہ اللہ علیہ کی رحلت پر حوزہ علمیہ قم کے مراجع عظام ،علماء کرام نیز مرحوم کے محترم خاندان و پسماندگان مرحوم کے فرزند اور گارڈین کونسل کے رکن جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ مہدی شب زندہ دار کو عزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

5 / مرداد/1393

700 /